Skip to playerSkip to main content
مقدمہ کتاب
بسم الله الرحمن الرحيم
اللهم صل على سيدنا محمد واله وسلم
فقیہ قاضی امام حافظ ابوالفضل عیاض بن موسی بن عیاض الیحصبی فرماتے ہیں:
(ترجمہ) اللہ عزوجل ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں جو اپنے بلند نام میں یکتا، جو بلند نام کے ساتھ مخصوص ہے، وہی ہے جس کے سوا اور کوئی منتہی نہیں اور اس کے سوا کوئی مطلوب نہیں۔ وہ حقیقتاً ظاہر ہے، وہمی و خیالی نہیں ، وہ باطن ہے تقدس کے اعتبار سے ، معدوم ہونے کے اعتبار سے نہیں، رحمت و علم سے تمام کائنات کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور اپنے محبوبوں کو غایت کرم سے اپنی وافر نعمتوں سے نوازا۔
اس نے انھیں میں سے ان کی جانب ایسا بہترین رسول بھیجا، جو عرب و عجم میں بے مثل اور اصل ونسل ، حسب و نسب اور اصالت میں ان میں سے زیادہ پاکیزہ ہے، عقل و فراست و دانائی اور بردباری میں ان سے فزوں تر علم و بصیرت میں ان سے زیادہ یقین محکم اور عزم راسخ میں ان سے قوی تر ، رحم و کرم میں ان پر سب سے زیادہ رحیم و شفیق، (اللہ عزوجل نے ہر قسم کی بشری آلودگیوں سے) ان کے روح و جسم کو مصفی اور عیب و نقص سے ان کو منزہ رکھا، ایسی حکمت و دانائی سے ان کو نوازا کہ جس نے اندھی آنکھوں، غافل دلوں اور بہرے کانوں کو کھول دیا۔
وہی شخص آپ پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی عزت و نصرت کرتا ہے جس کے نصیب میں اللہ عزوجل نے نیک بختی رکھی ہے اور وہی آپ کی تکذیب اور آپ کے معجزات سے رو گردانی کرتا ہے کہ جس پر اللہ عزوجل نے بدبختی لازم کر دی ہے کیونکہ جو اس دنیا میں اندھا رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہی رہے گا، اللہ عزوجل کا ان پر صلوۃ و سلام ہو اور ایسی رحمتیں ہوں جو ہمیشہ بڑھتی اور پھلتی پھولتی رہیں اور ان کے آل و اصحاب پر بھی پورا سلام ہو۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#الشفا_شریف
#سیرت_النبی
#ShanEMustafa
#IslamicBooks
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended