Skip to playerSkip to main content
بنارس کانفرنس میں حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات :
1946ء کی آل انڈیا سنی کانفرنس کو تحریک پاکستان میں وہی اہمیت حاصل ہے جو
قرارداد لاہور 1940ء کو حاصل ہے 1946ء میں متحدہ ہندستان میں جو جنرل الیکشن ہو رہے تھے اس میں مسلم لیگ کی مخالفت پر کانگریس کی حلیف جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (ہند) جمعیت احرار، مخالفت خاکسار، خدائی خدمت گار اور نیشنلسٹ علما جن کو خاص گاندھی کی آشیر باد حاصل تھی مسلم لیگ کے مقابلہ پر آگئیں، اگر خدانخواستہ اس الیکشن میں مسلم لیگ کو بھاری اکثریت حاصل نہ ہوتی تو پاکستان کے قیام میں مزید پانچ سال تاخیر ہو جاتی۔ بنارس کانفرنس میں برصغیر پاک و ہند کے پانچ سو مشائخ سات ہزار علمائے حق اہل سنت و جماعت اور دو لاکھ سے زائد عام حاضرین نے حصہ لیا،

اس کانفرنس میں برصغیر پاک و ہند کے کونے کونے سے اسلامیان پاکستان کے نمائندے شامل ہوئے جنھوں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ صاحب، حضرت مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی، حضرت سید محمد محدث جیلانی کچھوچھوی اور پیر صاحب مانکی شریف رحمۃ اللہ علیہ کی شرکت سے یہ کانفرنس بے حد مقبول ہوئی۔

اس کانفرنس کی کامیابی میں حضرت مولانا غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کا بہت بڑا حصہ ہے، آپ رحمۃ اللہ علیہ کا مثالی کردار روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ اس کانفرنس کے نائب ناظم تھے.

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس تحریک میں علماء و مشائخ کے دوش بدوش کام کیا، جس نے مسلمانوں کو تحریک آزادی کی صف میں لا کھڑا کیا، بلاشبہ آپ رحمۃ اللہ علیہ مسلمانوں کے ایک عظیم رہنما تھے، آپ رحمۃ اللہ علیہ اسلامیان برصغیر کی مذہبی، سیاسی،ثقافتی، ادبی اور تعلیمی مشکلات کا حل تھے اور مسلمانوں کو جادہ حق پر گامزن کرنے میں آپ رحمۃ اللہ علیہ نے نمایاں کردار ادا فرمایا، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کانفرنس کی مکمل روداد بعنوان خطبہ صدارت جمہوریت اسلامیہ مرتب کر کے شائع کروائی، آپ رحمۃ اللہ علیہ کے بیشتر کارہائے نمایاں میں سے یہ کارنامہ بھی ہمیشہ روز روشن کی طرح عیاں رہے گا۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#IslamicHistory
#ulema
#Tehreek-e-Pakistan
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended