Skip to playerSkip to main content
صدر الافاضل کی آپ رحمۃ اللہ علیہ پر عنایات:
آپ رحمۃ اللہ علیہ کے استاد مکرم آپ رحمۃ اللہ علیہ پر انتہائی شفقت فرماتے تھے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کو دینی خدمات میں اپنے ساتھ رکھتے تھے، 1940ء میں جب صدر الافاضل نے اپنی تفسیر خزائن العرفان کو دوبارہ پرنٹ کرانے کا ارادہ فرمایا تو ترجمہ و تفسیر کے مسودات کی تصحیح کے کام میں آپ رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا شریک بنایا۔

پھر 1941ء میں جب صدرالافاضل کو دوسری دفعہ حبس بول کا مرض لاحق ہوا تو دو تین دن سعی کرنے کے بعد جب تمام اطبا مایوس ہو گئے تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے شدت مرض کے دوران مولانا مفتی محمد عمر نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اور اپنے بڑے صاحبزادے حکیم سید ظفر الدین رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا کہ قرآن پاک کی طباعت کا کام مکمل نہیں ہوا تصحیح کا کام شاہ جی (آپ رحمۃ اللہ علیہ مولانا غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کو پیار سے اس نام سے مخاطب فرماتے) سے کرانا اور شاہ جی کے ساتھ گجرات سے مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ کو بلا لینا۔ یہ دونوں طباعت کی تصحیح کریں۔

دوران تعلیم آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی خواہش پر نشر و اشاعت کا کام کیا، مزید عنایت و شفقت ملاحظہ فرمائیے کہ جب صدر الافاضل کا وصال ہونے لگا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے استاد و شیخ کے سر کو دبا رہے تھے اور ان کا سر آپ رحمۃ اللہ علیہ کی گود میں تھا کہ اسی اثنا میں صدر الافاضل نے فرمایا شاہ جی میرے کمرے میں سے سب کو باہر جانے کے لیے کہہ دیجیے سوائے آپ کے میرے نزدیک کوئی نہ بیٹھے، یہاں تک کہ اپنے بیٹوں کو بھی باہر جانے کے لیے کہہ دیا پھر کچھ لمحوں کے بعد آپ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال ہوا تو غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت موصوف کی وصیت کے مطابق ان کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے بعد ان کے بیٹوں اور عزیز و اقارب کو اندر بلا لیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ پر صدر الافاضل کی شفقتیں بعد از وصال بھی جاری رہیں کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ جب الشفاء کا ترجمہ فرما رہے تھے تو صدر الافاضل مسکراتے ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے خواب میں تشریف لائے،
یقیناً یہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے کام سے خوش ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#AlShifa
#الشفاء_شریف
#IslamicHistory
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended