00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما قال
00:05سقیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من زمزم فشرب وہو قائم
00:11رواح البخارج
00:13ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان فرماتے ہیں
00:18کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا تھا
00:24آپ نے پانی کھڑے ہو کر پیا تھا
00:26دوستو پانی پینے کے آداب کو بیان کیا جا رہا ہے
00:32اور ان میں سے ایک عدب یہ بیان کیا گیا تھا
00:35کہ پانی کو بیٹھ کر پینا چاہیے
00:38بغیر کسی ضرورت کے کھڑے ہو کر پانی پینا
00:41وہ شریعت کے مزاج کے مطابق نہیں ہے
00:44شریعت کی نظر میں پسندیدہ نہیں ہے
00:47لیکن یاد رکھئے دو صورتیں اس سے مستثنہ ہیں
00:51ایک زمزم کا پینا
00:54اگر کوئی آدمی آب زمزم پی رہا ہے
00:58تو وہ کھڑے ہو کر آب زمزم پی سکتا ہے
01:02یہ بلا کراہت جائز ہے
01:03بلکہ بعض لوگوں نے تو کھڑے ہو کر پینے ہی کو مستحب لکھا ہے
01:08اور دوسرا
01:09جس برتن سے پانی لے کر وضو کیا جا رہا ہے
01:13اس میں جو پانی بچ جائے
01:16اس بچے ہوئے پانی کو کھڑے ہو کر پینا
01:18یہ بھی مستحب لکھا گیا ہے
01:21جیسا کہ سیدن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت
01:25صحیح بخاری ہی میں موجود ہے
01:27کہ انہوں نے پانی منگوایا
01:30وضو کیا
01:31اور وضو کرنے کے بعد
01:32سُمَّ قَامَ فَشَرِ بَفَضْلَهُ وَهُوَ قَائِمَ
01:36آپ کھڑے ہوئے
01:37اور آپ نے وضو کا بچا ہوا پانی
01:40کھڑے ہو کر پیا
01:41اور پھر ساتھ میں حوالہ بھی دیا
01:44وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعَتُو
01:48جیسا میں نے کیا ہے
01:50نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
01:52ایسا ہی کیا
01:53میں نے حضور کو دیکھا
01:54تو اب میں آپ لوگوں کے سامنے یہ عمل کر رہا ہوں
01:58تو علماء نے لکھا ہے
02:00کہ عام حالات میں
02:01پانی بیٹھ کر پینا چاہیے
02:04اور یہی شریعت کے مزاج کے مطابق ہے
02:06لیکن اگر زمزم پیا جا رہا ہے
02:09یا وضو کا بچا ہوا پانی
02:12کوئی آدمی پی رہا ہے
02:13تو وہ کھڑے ہو کر پی سکتا ہے
02:15بلکہ بعض لوگوں نے
02:16کھڑے ہو کر پینے کو مستحب لکھا ہے
02:19السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments