مقام ولایت پانے والی دُعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتْ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ یہ دُعا جو 25یا 27دفعہ روزانہ پڑھے گا اللہ اس کوبغیرکسی بڑی عبادات کے ولایت کامقام عطافرمائیں گے۔ جوروزانہ اُمت کیلئے توبہ کرے گا۔ اس کو رب کیادیگا، انوکھا نظام ہے، عجیب نظام ہے، ایک ہے اپنی ذات کیلئے توبہ ہربندہ کرتا ہے۔ ایک ان لوگوں کیلئے توبہ جن کیلئے میرا جی نہیں چاہتا، جہاں میری طبیعت مائل نہیں ہوتی، ان لوگوں کے لئے توبہ جن کومیں جانتا نہیں ۔ ان کیلئے جوتوبہ کرے گا اللہ اس کو زندگی میں مقام ولایت عطا فرمائیں گے بڑی عبادتوں کے بغیر۔ جو 25یا 27دفعہ امت کیلئے توبہ کرے گا۔ یہ ان لوگوں کیلئے توبہ کرے گا جن کویہ جانتا نہیں ہے۔ پوری دنیامیں ، کسی جزیرے میں، جو ہمارے کائنات کے نقشے میں جزیرہ نہیں ہے۔ وہاں پرایک ایسا انسان رہتا ہے جو اللہ کو مانتا ہے مدینے والے کو جانتا ہے۔ بس آگے اس کو حرام حلال کاپتہ نہیں ، جائز کیا ہوتا ہے ناجائز کیا ہوتا ہے۔ بس اللہ کو مانتا ہے اورکملی والے ﷺ کو جانتا ہے وہ ایک مسلمان ہے اس کی مغفرت کیلئے بھی دُعا کررہا اور اس کی مغفرت کیلئے بھی دُعاکررہا جس کاایک لحظہ بھی نافرمانی میں نہیں گزرتا۔ اس دعامیں اس کی مغفرت بھی ہے اور اُس کی مغفرت بھی ہے۔
Be the first to comment