Haq Ka Mutlashi Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
حق کامتلاشی
تلاش زندگی کا ایک سرمایہ ہے، خوش قسمتی انسان وہ ہے جو حق کا متلاشی ہے رب کامتلاشی ہے اس کی کائنات کے رازوں کامتلاشی ہے، خوش قسمت ہے جس کے دل میں اللہ جل شانہ نے حق ڈال دیا اورحق کی تلاش ڈال دی اوردنیا کا خوش قسمت انسان۔ تسبیح خانہ میں آنے والے اورتسبیح خانے کی آوازسننے والے خوش قسمت ہیں کہ سب اس لیے آتے ہیں کہ وہ حق کے متلاشی ہیں۔ آپ بے غرض لوگ ہیںآپ کی کوئی اورغرض نہیں، اورآپ کا کوئی اورطمع نہیں ،لالچ نہیں ، اوربے غرض قدم اُٹھا کے یہاں آئے ہیں۔ راستے میں ہررکاوٹ کو دُورکرکے یہاںآکربیٹھے ہیں۔یہ بے غرضی کاسفرآج کے دَورمیں لٹ چکا ہے ۔ یہ بے غرضی آج کے دَورمیں ، مجھے صرف اللہ کی رضا چاہیے ، مولا توچاہیے، مولاتوچاہیے اورمولا توچاہیے۔ یہ جو زندگی کانظام ہے میرے اللہ کے ہاں بہت زیادہ پسندیدہ ہے۔
جس اُٹھنے میں ، جس بیٹھنے میں، جس سوچنے میں غرض ہی نہ ہو۔ شاباش کااندر جذبہ ہی نہ ہو، مجھے شاباش دی جائے۔اللہ کے ہاں اس جذبے کی بہت قیمت ہے۔ میں اکثرایک بات آپ سے عرض کیاکرتا ہوں کہ منبرپربیٹھنا والا قسم نہیں دے سکتا ، نیچے بیٹھنے والا قسم دے سکتا ہے کہ منبرایسی چیزہے، میں مرنے سے پہلے اپنے آپ کومخلص کیسے کہہ سکتا ہوں اوراپنے مخلص ہونے کا دعویٰ کیسے کرسکتا ہوں۔ وہ توموت کافیصلہ ہی بتائے گی کہ کون مخلص ہے اورکون مخلص نہیں ہے۔ آپ کے بارے میں یقین ہے کہ آپ مخلصین ہیں اور خلوص کی بناء پریہاں آئے ہیں۔ آپ کے اندرکوئی غرض، کوئی طمع کوئی لالچ نہیں ہے بس ایک تلاش ہے مولا تومل جائے اورتیرے حبیب ﷺ کی محبت مل جائے اورتیرے راستے اورتیری منزلیں آسان ہوجائیں۔

Recommended