Akhri 6 Surtoo Ki Taseer Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
آخری 6سورتوں کی تاثیر
قل سے دوستی لگائیں، وہ عمل جونمازکے اندرپڑھا جائے گا اس کی تاثیرہوگی اوربہت انوکھی ہوگئی، نشانے پہ ہوگئی ،حیرت انگیزہوگئی اورپرتاثیرہوگئی، سدایادرکھیے گا۔ اورجونمازکے باہرپڑھا جائے گااس کی تاثیرہوگئی اورواقعی ہوگئی لیکن جونمازکے اندرپڑھاجائے گا اس کی تاثیربہت زیادہ ہوگی۔ اگرکسی کوخدانخواسہ آخری 6سورتیں یاد نہیں توہمت کرکے یادکرلیں، مختصرسی سورتیں ہیں پرموتی ہیں لاجواب۔
قل کواپنی زندگی کاساتھی بنائیں، نمازوں میں پڑھیں اورروزانہ سوتے وقت پڑھ کرسوئیں اوراگرنمازمیں پڑھ لیں اورسوتے وقت پڑھنا بھول بھی جائیں تونمازمیں پڑھا کام آجائے گا۔ عشاء کی سنتوں میں پڑھ لیں، عشاء کی وترمیں پڑھ لیں، نوافل میں پڑھ لیں۔ آپ وترمیں پڑھ لیں، 6سورتیں پڑھنی ہیں، 2پہلے، 2درمیان میں اور2آخرمیں۔ اورجو ایک وترپڑھنے والے ہیں وہ ایک وترمیں 6سورتیں پڑھ لیں۔ سب ٹھیک ہیں۔
قل کے اندرزندگی ہے، کائنات ہے۔ اس میں خیریں ہیں، برکتیں ہیں میرے پاس بڑے بڑے تاجرآتے ہیں حسد کے مارے ہوئے، جن کی جیبیں خالی ہیں، ،سفیدکپڑے رکھے ہوئے ہیں، قرضداروں نے کہا کہ ان کے پاس ہیں دے دئیں گے مگرکچھ نہیں ہوتا اوران کو حسدکھاجاتا ہے۔