Bismillah Ka Taveez Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
بسم اللہ کاتعویز
بسم اللہ میں تین حرف ہیں۔ ایک اللہ ہے ب س اور م ۔ یہ تین حروف ہیں۔ ان تین حروف کو 19بارلکھیں۔ ب کو 19بار لکھیں ، س کو 19بار لکھیں، م کو 19بار لکھیں اور ایک چھوٹی سی چٹ بنا لیں ۔ ب لکھیں چھوٹا چھوٹا ایک لائن س کی ایک نیچے لائن میم کی اورسب سے اوپر اللہ۔ ان تین لفظوں کو آپ سوچ نہیں سکتے۔ ان میں کیاکائنات ہے۔ میرے مدینے والے کے مبارک نام ب م س شامل ہیں۔ محمد میں میم ہے محمود میں میم ہے اور سبحان اللہ میں سین ہے اور بسم اللہ میں با ہے۔
یہ 3حروف 19۔19بارلکھ کران کے اوپر اللہ لکھیں۔ اب یہ تعویزنگلنے کیلئے، پینے کیلئے، پہننے کیلئے کمال کی چیزہے۔ کوئی دنیاکالاعلاج مریض ہو اورآپ سمجھتے ہوں اس کامرض بس اب موت یا بیچارہ سسک سسک کے مرنے کے کوئی اس کا علاج نہیں، کوئی اس کاحل نہیں، کوئی مریض ہے۔ وہ جادو کاڈسا ہے، وہ نظربد کاڈسا ہے، وہ بیماریوں کاماراہے یاوہ حسد کامارا ہے، وہ جنات کا مارا ہے، وہ بیماریوں کامارا ہے، وہ تقدیرکامارا ہے۔ بس کوئی بھی مرض ہے۔ اس کا تعلق زمین سے ہے یا کسی شریرانسان سے ہے یا کسی شریرجن سے ہے یا کسی بیماری سے ہے۔ کوئی بھی چیزہے۔
ایک صاحب نے بتایا کہ ٹانگ آخری مرحلے میں پنڈلی تک کاٹنی تھی اورسارے ڈاکٹروں کے بورڈ نے فیصلہ کردیا کہ ٹانگ اب کٹے گی، انہوں نے یہ بسم اللہ والا تعویزہرنماز کے بعد منہ میں رکھا اور اس کو چوسنا شروع کیا، چیونگم کی طرح، منہ میں گھومانا شروع کیا، جب کاغذ نرم ہوگیا، کاغذ نگل لیا۔ ہرنماز کے بعد ورنہ دن میں ایک دفعہ یا صبح وشام بھی کرسکتے ہیں۔کہنے لگیں کہ چند ہفتے یہ عمل کیا اورچند ہفتوں کے عمل میں ایسا کرم کا فیصلہ کیا ٹانگ کاٹنے سے بچ گئی، گوشت بھرگیا، پیپ پس ختم ہوگئی، اندرٹانگ میں جو خول ہوگیا وہ سارا بھرگیا، بدبوختم ہوگئی، اور اب ٹانگ ہلا سکتے ہیں، ابھی چلنا پھرنا شروع نہیں کیا، لیکن اب پاؤں اُٹھا سکتے ہیں ۔ چند ہفتوں میں۔

Recommended