Surah Alam Nashrah Ka Mushaidat - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سورہ الم نشرح کے مشاہدات
ایک صاحب نے بتایا کہ بیٹے صحیح نہیں بولتا تھا، توتلا بولتا تھا۔ میں نے الم نشرح 40دفعہ پڑھ کے اس کے منہ میں پھونک دیا۔ اب وہ چپ نہیں کرتا۔
پنکھا خراب تھا الیکٹریشن کو بلانے کے وسائل نہیں تھے۔ الم نشرح یقین سے پڑھی ۔ ملنے والے آگئے میں گھرسے باہرگیا ، پنکھا ٹھیک ہوگیا۔
ایک صاحب نے بتایا کہ میری عمر34سال ہوگئی ہے اور شادی کا ذکرشجرممنوع تھا ۔ ہفتہ ہوگیا ہے سورت الم نشرح پڑھ رہا ہوں اب شادی کے راستے کھلنا شروع ہوگئے ہیں
ایک صاحب نے بتایا کہ وہ پک اینڈڈراپ کرتے ہیں سکول بچوں کو چھوڑنے جاتے ہیں ۔ والدین کہتے ہیں کہ بچے ٹائم پہ پہنچائیں ٹائم پہ لائیں ورنہ فارغ کردیں گے ۔ اب میں جب رش میں پہنچتا ہوں تو خود بھی سورہ الم نشرح پڑھنا شروع کردیتا ہوں اور بچوں کوبھی سورہ الم نشرح پڑھانے پہ لگا دیتا ہوں ۔ اس سے راستہ کھل جاتے ہیں اور میں ٹائم پہ گھرپہنچ جاتا ہوں۔
ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ سوفٹ وئیرانجینئرنگ کاسٹوڈنٹ ہوں ایک پوائنٹ پرتین سال سے اڑاہوا تھا۔ الم نشرح پڑھنا شروع کی اس کی برکت سے اب 80فیصدمسئلہ حل ہوگیا ہے۔ بغیرکسی استاد اور کسی کی مددسے۔