Surah Alam Nashrah aur Gandam Ki Fasal - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سورہ الم نشرح اور گندم کی فصل
اللہ والوں یہ آنسوؤں سے، یہ اعمال سے ، یہ اس کی رحمت سے نسلیں پلتی بھی ہیں، بڑھتی بھی ہیں،پنپتی بھی ہیں ورنہ ویرانیاں ہی ویرانیاں چھاجاتی ہیں۔ ہمارے آنسوچاہیے ، اعمال کادرد چاہیے وہ اللہ کے ساتھ تعلق چاہیے، یہ سورت الم نشرح کی برکتیں ،یہ اعمال کی برکتیں۔ یہ نسلوں میں برکتیں دے دیتی ہیں، یہ نسلوں میں خیریں دیتی ہیں۔
ابھی میرے پاس ایک صاحب فون پربات کررہا تھا کہنا لگا، مبارک ہو میری گندم بہت اچھی ہوئی ہے۔ مجھے کہنے لگے کہ میں نے بیجائی کی تو الم نشرح اورایک آیت پڑھی ۔ اپنے ملازموں کو سورہ الم نشرح یاد کروائی اورالم نشرح پانی لگاتے ہوئے اور کھیت کو دیکھتے ہوئے سورہ الم نشرح پڑھی۔ کہنے لگاکہ میرے جو کھیت ہے فصل ہے اس کی جو ایوریج آئی ہے اس کاآپ گمان نہیں کرسکتے۔ سارے حیران ہیں دانہ موٹا، شفاف اورسنہری دانا ہے۔ اور ہارویسٹر، تھریشرنے میرے دانے کو ضائع نہیں کیا ورنہ دانا ضائع ہوتا ہے ۔
اور دوسری عجیب بات ہے کہ بارشیں ہوئیں ہردانے میں نمی تھی اورنمی کے دانے میں خطرہ ہوتا ہے کہ نمی کادانا کواگرخشک نہ کیاجائے تو اس میں پھپوند نہ لگ جائے۔ اور وہ خراب ، بدبودارنہ ہوجائے،کہا کہ دانا خشک ،سنہری،موٹا اور ایوریج بہت زبردست، کہنے لگاکہ میں نے ہاتھ پرگندم رکھی اورچوم لیا اوراللہ سے کہا اللہ میرے کوئی نیکیاں نہیں، میرے کوئی ایسے بڑے بڑے اعمال نہیں اورمیرے کوئی ایسی بہت بڑی تسبیح نہیں۔ آج بھی تیرے قرآن کی برکت پارہا ہوں، کہنے لگا کہ میں نے ایسے سونگھا اورمجھے احساس ہوا گندم کی خوشبواس میں نہیں ہے۔ اس میں رب کے قرآن اورمدینے والے ﷺ کی خوشبو ہے۔
سچ پوچھیں کہ اللہ کے نام کی برکتوں کو پالیں ، دکھیارے ، غموں کے مارے، رشتوں کی بندش کی مارے، رزق کی بندش کے مارے، اللہ کے نام کی برکتوں کوپالیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اس کے علاوہ کوئی منزل نہیں، اس کے علاوہ کوئی ترتیب نہیں۔