Surah Alam Nashrah Ki Barkat Part-05 - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
سورہ الم نشرح کی برکات (پارٹ 5)
ایک شخص کی کہانی جس کے مقدرکو سورہ الم نشرح نے بدل دیا۔ میں فلاں شہرکارہنے والا ہوں،ہردونمبرکام میں نے کیا اورمیری ماں سارا دن ساری رات روتی رہتی تھی۔ کئی دفعہ جیل میں مشقت کاٹی۔ دنیا کا کوئی عشق میں نے نہیں چھوڑا۔ کبوترکاعشق، کتوں کا عشق، مائی کا عشق، کسی چیز کا عشق میں نے نہ کیا ہو۔ ہروقت کوئی اُلٹاکام مجھے سوجھتا نہ ہو۔ لیکن اماں سارا دن سورہ الم نشرح پڑھتی تھی۔ اماں کو کسی نے کہہ دیاتھا کہ سارا دن الم نشرح پڑھ ، تیرابیٹا ٹھیک ہوجائے گا۔ اماں سارا دن الم نشرح پڑھتی تھی اوراللہ سے دعاکرتی تھی ۔ میں بڑا ہوگیا تھا اورظالم تھا اوراماں کی بے عزتی کردیتا تھا ۔
اماں نے کہا الم نشرح پڑھی غربت ختم ہوگئی۔ الم نشرح پڑھی میری بیماریاں ختم ہوگئی ، الم نشرح پڑھی تیرے گھرکے جھگڑے تھے وہ ختم ہوگئے ۔ الم نشرح پڑھی تیرا باپ سخت تھا وہ نرم ہوگیا ۔ الم نشرح پڑھی تیراباپ گالیاں دیتا تھا اب اس کے منہ سے دُرود نکلتا ہے۔ الم نشرح پڑھی یہ کام ہوگیا بیٹا تو کب ٹھیک ہوگا؟۔یہ باتیں کرتے کرتے اماں فوت ہوگئی مگرمیں ٹھیک نہ ہوا۔ پھروہ میری جرائم کی دنیا اورپھرمیری ویہی صبح اورویہی میری شام۔
میں حسب معمول جیل گیا ۔ وہاں کوئی قیدی آیاہوا تھا پیسوں کا لین دین تھاکوئی چیک لکھ کردیا ہوا تھا تھا ۔کلین شیو،نمازی اور شریف آدمی تھا۔ اس کی قید بڑی تھی ۔ میری اس کے ساتھ دوستی لگ گئی اورمیرادل اس کے ساتھ اٹک گیا۔ وہ مجھے اچھی اچھی باتیں بتاتا میں روتا۔ آخرمیں نے اس سے پوچھا کہ جناب مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ اس نے کہا کہ مجھے رہائی کیلئے کسی نے وظیفہ بتایا ہے اورمجھے یقین ہے کہ ہماراکمپرومائز ہوجائے گا اورمیں تجھ سے پہلے راہ ہوکرچلا جاؤں گا۔ میں الم نشرح پڑھتا ہوں تو بھی پڑھ۔
میں نے کہا مجھے تو الم نشرح نہیں آتی۔ اس نے مجھے الم نشرح بتائی میں نے یادکرلی۔ میں دن رات الم نشرح پڑھتا تھا اورمجھے خیال آیا کہ اماں بھی یہی پڑھتی تھی۔ اماں الم نشرح پڑھتے پڑھتے رخصت ہوگئی ۔ میں الم نشرح دن رات پڑھتا اورمیرا جی چاہتا کہ نہ روٹی کھاؤں نہ پانی پیوں بس الم نشرح پڑھوں۔الم نشرح پڑھتے پڑھتے چیک والے صاحب کی رہائی ہوگئی۔ اب میں نے کہا کہ میری رہائی بھی ہوجائے گی الم نشرح کی برکت سے ۔ اور پھرمیرے اندرصالحیت آنا شروع ہوگئی۔ اور سورہ الم نشرح کی برکت سے میری رہائی ہوگی۔ الم نشرح کی برکت سے اللہ نے ایسا بدلا کہ سب کچھ بدل گیا

Recommended