Allah Karim Hai - Hakeem Tariq Mehmood Chughtai Majzoobi Ubqari

  • 9 years ago
اللہ کریم ہے۔۔۔
اللہ کردیتا ہے اللہ کریم جو ہوا۔ اللہ کریم نام کی لاج رکھتا ہے۔ اللہ کے سارے نام خوبصورت ہے لیکن نام کریم کی اللہ لاج رکھتا ہے یہ راز بتارہاہوں آپ کو۔ سب سے بہترین نام اللہ ہے کیوں یہ اسم ذات ہے باقی صفات ہیں۔ اللہ اپنے نام کریم کوبہت پسند کرتاہے۔ کیوں اس کے اندراللہ کی شان کریمی، اس کی رحمت، اس کی وسعت، اس کی سخاوت، اس کی عطا ، اس کی بے بہا سمندر، بے کراں رحمت ظاہرہوتی ہے اس لیے اللہ کو یہ نام بہت پسندہے۔ کون سانام ۔۔۔ یا کریم ۔ بہت پسند ہے بہت پسند ہے۔ اتنا پسند ہے کہ ایک صاحب کشف کہنے لگے کہ رات کو میں نے ایک دفعہ وجدان میں یا کریم پڑھا میں نے آنکھوں سے دیکھا فرشتے آکربیٹھنے لگے قطار اندرقطارمیرا دم گھٹنے لگا ۔ فرشتوں نے تسلی دی کہ یہ نام پڑھتا جا خود ہمیں اچھا لگتاہے۔