Skip to playerSkip to main content
  • 11 years ago
قوم ملکی سالمیت کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کرے ، خالد سردار

موجودہ حالات قومی یکجہتی اور اتحاد کے متقاضی ہیں ، اسرار پھلوری و دیگر کا خطاب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار ، اسرار پھلوری ، صدیق پیارا ، حاجی اکرم ، رمضان انجم ، ملک گلزار ، حاجی سردار ، عبد الستار ساقی ، رضوان ارشد و دیگر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر قوم ملکی ترقی و سالمیت کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرے ،
موجودہ حالات قومی یکجہتی اور اتحاد کے متقاضی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ مقررین نے کہا کہ 23 مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں نے الگ وطن کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا تھا ، آج تمام پاکستانیوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے ، قوم نئے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہونے کا عہد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سات سال بعد پریڈ کے انعقاد کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے ۔

Category

🗞
News
Be the first to comment
Add your comment

Recommended