Khawab aur Allah Ki Rahmat - Hakeem Tariq Mehmmod

  • 9 years ago
خواب اور اللہ کی رحمت
دُعا کی اشدضرورت ہے۔ بض اوقات بندہ کسی کام کومعمولی سمجھ کرکررہا ہوتا ہے ،نیکی یا گناہ ۔لیکن عرش والے کے مطابق اس کی بڑی حیثیت ہے۔
مکہ مکرمہ میں اِک شخص کو خواب آیا کہ فلان ایک شخص ہے اس کایہ نمبرہے اس کو عمرہ کرواں۔اس نے اس شخص کو بلوایا، سارا خرچا کیا اور اس کو عمرہ کروایا۔عمرہ کرنے کے جب رخصت ہونے کا وقت آیا تو اس نے کہا کہ میں 2نفل حرم میں پڑھ لوں۔ اس نے نفل پڑھنا شروع کیے اور جب وہ سجدے میں گیا تو اس وقت اس کو موت آگئی۔اس نے اس مرنے والے شخص کے بارے میں معلومات شروع کی کہ اس بندے کی کونسی ایسی نیکی ہے کہ اس کو ایسی موت نصیب ہوئی تومعلوم ہوا کہ وہ شخص ایک شرابی تھا ہر وقت شراب میں ڈوبا رہتا تھا۔ بس ایک نیکی یہ کرتا تھا کہ کہ جب وہ اپنے گھرکاسامان سودا لینے جاتا توایک بیوہ جو اس کے گھرکے پاس رہتی تھی اس کے بچوں کے لیے بھی سامان لے آتا تھابچے تھے تووہ بیوہ اس کو خوش ہوکرایک دُعا دیتی تھی کہ اللہ تیرا خاتمہ ایمان پرکرے ۔اللہ پاک کو اس کی نیکی پسند آگئی اور اللہ نے اس کاخاتمہ ایمان پرکردیا۔ یہ رحمت ہے، چھوٹا ساعمل کیا، بڑا مقام پالیا۔ یہ رحمت ہے۔

Recommended