Allah Kay 2 Nazam - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
اللہ کے دونظام
ہماری جو اشد ترین ضرورت ہے وہ ہے اللہ کی رحمت ۔ اتنی ضرورت توہے کہ اس کی رحمت سے قبرمیں راحت ملے گی اور اتنی ضرورت ہے کہ انبیاکرام کو بھی اگرجنت ملے گی تو اس کی رحمت سے ملے گی۔ رحمت ہماری ہرپل کی ضرورت ہے اور کریم جب اپنی رحمت کی موجوں پر ہوتا ہے تو وہ کردیتا ہے جو اس کی سنت ،ترتیب ہی نہیں ہوتی۔ اللہ پاک کے دو نظام ہے ایک سنت کا نظام دوسرا قدرت کانظامَ ۔ایک کو سنت اللہ کہتے ہیں اور دوسرے کو قدرت اللہ۔ اللہ کی سنت یہی ہے کہ جو توبوئے گا وہی توکاٹے گا۔ جوکرے گا ویہی پائے گا۔ اللہ کانظام ہے ۔
اللہ کانظام ہے اگرمحنت نہیں کرے گا تو نہیں دوں گا، طلب نہیں کرے گا نہیں دوں گا۔ کوشش نہیں کرے گا، نہیں دوں گا۔
اور دوسرانظام قدرت اللہ ہے۔بغیرکچھ کیے دے دے یا ایک ذرہ کرے اور پہاڑمل جائے ۔ کرے ذرہ اورملے پہاڑ۔ وہ ہرچیزپرطاقتورہے۔ وہ مقتدرہے ۔ مقتدرکہتے ہیں جس کا اقتدار ہو ۔اور اقتدارکوجسے چاہے استعمال کرے نہ اس سے کوئی پوچھنے والا ہو اورنہ وہ کسی سے پوچھنے والا ہوکہ بتا میں کیاکروں؟

Recommended