Astaghfar Ki Kasrat - Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
استغفار کی کثرت:
حضرتِ عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روائت ہے سرورِ کونینﷺ نے ارشاد فرمایا! بہت عمدہ حالت میں ہوگا وہ شخص جس کے نامہ اعمال میں کثیر الاستغفار پایا جائے گا۔اللہ والو! قیامت کے دن وہ شخص بہت عمدہ حالت میں ہوگا جس کے نامہ اعمال میں استغفار کثرت سے پایا جائے گا۔
قرانِ پاک لو اور اس کی ہر سطر پہ انگلی پھیرتے ہوئے\" نَستَغفِرْکَ وَنَتْوبْ اِلَیک \"پڑھتے جاؤ۔انگلی پھیرتے رہو اور یہی استغفار پڑھتے جاؤ۔روز جتنے پارے پڑھ سکو پڑھو اور اسی طرح پورا قْرآن ختم کرو۔پڑھتے ہوئے اپنے مقصد،اپنی مشکلات کا تصور ہو جو مقصد حاصل کرنا چاہتے ہو جو مشکل رفع کرانا چاہتے ہو۔جو پریشانی دور کرانا چاہتے ہو اس کا تصور کرو۔اور یہ تصور ہو کہ میں استغفار کرتا ہوں ندامت بھی کرتا ہوں توبہ بھی کرتا ہوں یہ جو کچھ عذاب ہے ،بلا ہے وبال ہے،قحط ہے ،مرض ہے اور جو پریشانی ہے الٰہی میرے گناہوں کی وجہ سے ہے۔

Recommended