مجالس مجذوبی دراصل ان واقعات ومشاہدات کامجموعہ ہے جو درس روحانیت وامن کے بعد ہونیوالی مجالس مجذوبی میں لوگ حضرت حکیم طارق محمودچغتائی صاحب کی موجودگی میں بتاتے ہیں۔ یہ سنتے آئے ہیں کہ اعمال کرنے اور نیکی کرنے سے جنت ملتی ہے لیکن کیا ان اعمال صالح سے اور نیکی سے دنیا بھی ملتی ہے؟ جی ہاں، آج کے اس پرفتن دورمیں بھی ممکن ہے۔ اللہ وہی ہے اس کی طاقت، قوت بھی وہی ہے جوصحابہ اوراہل بیتؓ کے دورمیں تھی۔ دراصل ہم نے اس یقین کو چھوڑدیا ہے جو اولیاء اورصالحین کااللہ کے نام سے اپنے سب مسائل حل کروانے کاتھا۔ ان ویڈیوز میں آپ سن سکتے ہیں کہ کہ کیسے ہرطبقے کے افراد نے جن میں مرد بھی ہیں اور خواتین بھی، اپنے دنیاوی مسائل چھوٹے چھوٹے روحانی ٹوٹکوں سے حل کروائے۔ اس کا ہرہرسچا واقعہ آپ کے یقین اور ایمان کیلئے جاں فزاں اور روح کیلئے بیش بہاٹانک ہے، جو اللہ کی ذات سے ملنے کایقین اور مال سے نہیں بلکہ اعمال سے ہونے کایقین عطا کرتا ہے۔
Be the first to comment