عاشورۂ محرم کے انتظامات پر ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع کا سندھ سالڈ ویسٹ حکام پر سخت اظہارِ برہمی۔ نشتر پارک اور اطراف میں آلائشوں، باقیات اور صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عزاداران کا استقبال کسی صورت کچرے کے ڈھیروں سے نہیں ہونا چاہیے۔ صفائی میں غفلت، دیوار گرنے کے واقعے اور ٹوٹے ہوئے بلاکس کے استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی، نااہلی یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments