وصال:
انتقال سے چار ماہ قبل آپ رحمۃ اللہ علیہ پرسحر کا حملہ ہوا بس اس وقت سے آپ رحمۃ اللہ علیہ دن بدن علیل سے علیل تر ہوتے گئے ،اور’’ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘ کے مصداق کوئی دوا مؤثر ثابت نہ ہوئی، بڑے بڑے نامور معالج آپ رحمۃ اللہ علیہ کے علاج کے لیے آئے ہر کسی نے یہی کہا کہ مرض کا کچھ پتہ نہیں چلتا بالآخر ۱۳ اگست کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں آپ رحمۃ اللہ علیہ نے دوسرے دن ۱۴ اگست ۱۹۷۱ء کو اپنی جان ، جان آفرین کے سپرد کر دی، آخری وقت آپ رحمۃ اللہ علیہ کی زبان پر یہ شعر تھا۔
چل دیے باغ سے چمن پیرا گل و گلزار کا خدا حافظ
آپ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ مفتی اعجاز ولی خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پڑھائی اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کو مولا نا غلام محمد ترنم رحمۃ اللہ علیہ کے پہلومیں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts
#AlShifaSharif
#MuftiGhulamMoinuddin
#islamichistory
#ThinkGoodGreen
Comments