00:00Abdullah بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا
00:05انہوں نے کہا
00:06رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
00:09جس نے قسم کھانی ہے وہ اللہ کے سوا کسی کی قسم نہ کھائے
00:14اور قریش اپنے آباؤ اجداد کی قسم کھاتے تھے
00:17تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
00:20اپنے آباؤ اجداد کی قسم نہ کھاؤ
00:23اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
00:26غیر اللہ کی قسم کھانے سے سختی سے منع فرمایا ہے
00:30اسلام میں قسم کھانا ایک قسم کی تعظیم
00:34عزت وہ توہید ہے
00:35اور ایسی تعظیم صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے
00:39قسم دراصل اس ہستی کی گواہی ہوتی ہے
00:42جسے انسان سب سے بڑا اور قادر مطلق مانتا ہے
00:46جب کوئی شخص کسی کی قسم کھاتا ہے
00:49تو وہ اسے اپنے نزدیک سب سے زیادہ معزز
00:51اور گواہ تسلیم کر رہا ہوتا ہے
00:54اسی لیے اللہ کے سوا کسی اور
00:57جیسے اپنے باپ دادا، کعبہ
00:59یا کسی بزرگ کی قسم کھانا منع ہے
01:02کیونکہ یہ شرکِ اسغر
01:04چھوٹا شرک کے زمرے میں آتا ہے
01:06اسلام سے پہلے
01:07قریش اور دیگر عرب قبائل
01:09اپنے آباؤ اجداد کی بہادری اور شرافت پر
01:12بہت فخر کرتے تھے
01:13اس لیے وہ بات بات پر
01:15اپنے باپ دادا کی قسمیں کھاتے تھے
01:17نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
01:20اس جاہلیت کی رسم کو ختم فرمایا
01:22اس حکم کے پیچھے
01:24ایک خاص واقعہ موجود ہے
01:26جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مروی ہے
01:29حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا واقعہ
01:32ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
01:36ایک قافلے میں جا رہے تھے
01:38اور وہ عادت کے مطابق
01:40اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے
01:41رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
01:44نے جب یہ سنا
01:45تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
01:47قافلے والوں کو پکارا
01:48اور فرمایا
01:49خبردار
01:50اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے منع فرماتا ہے
01:53کہ تم اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ
01:55جس نے قسم کھانی ہے
01:56وہ صرف اللہ کی قسم کھائے
01:58یا پھر خاموش رہے
02:00حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر
02:03اس ہدایت کا اتنا گہرہ اثر ہوا
02:05کہ وہ فرماتے ہیں
02:06خدا کی قسم
02:07جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
02:10کو منع فرماتے سنا
02:12میں نے کبھی جان بوجھ کر
02:14کسی اور کی قسم نہیں کھائی
02:15اور نہ ہی کسی اور کی زبان سے
02:17ایسی قسم کو دہرایا
02:19یعنی نقلے کفر کے طور پر بھی نہیں کہا
02:22اگر یہ پیغام آپ کو اچھا لگا ہو
02:24تو اسے لائک اور شیئر ضرور کریں
02:26تاکہ دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت ملے
02:29اللہ حافظ
Comments