تجوید کیا ہے؟
تجوید کا لغوی معنی ہے ”تحسین خوبصورت کرنا۔
تجوید کا اصطلاحی معنی ہے " اعطاء كل حرف حقه ،کہ ہر حرف کو اس کا حق دینا اور حرف کا حق یہ ہے کہ حرف کو اس کے صحیح مخرج سے ادا کیا جائے اور اس کی صفات کو ادا کیا جائے۔
تجوید کی اہمیت
تجوید کے بارے میں علماء نے لکھا ہے کہ تجوید کا سیکھنا واجب ہے، کیونکہ اگر علم تجوید نہ سیکھا تو پھر حروف کی ادائیگی غلط ہوگی جس کی وجہ سے معنی تبدیل ہو جائے گا اور کبھی کبھی معنی اتنا تبدیل ہو جاتا ہے کہ بالکل الٹ بن جاتا اور کبھی بالکل کُفریہ معنی بن جاتا ہے۔
مثال
قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ۔ اس کا معنی ہے: کہو الله ایک ہے۔ اگر آپ قُل کے قاف کو اس کے صحیح مخرج سے پُر کر کے ادا نہیں کریں گے اور یوں پڑھیں گے كُلُّ هُوَ اللهُ احَدٌ۔ تو اس کا معنی ہوگا : کھاؤ کہ الله ایک ہے ( نعوذ باالله )
اس لئے ہر مسلمان کے لئے علم تجوید کا سیکھنا ضروری اور واجب ہے۔
#video #tajweed #tajwid #introduction #ytshorts #youtube #youtubevideo #youtubeshorts
Comments