Dars-e-Bukhari Shareef - Speaker: Mufti Muhammad Akmal
Watch All the Episodes || https://www.youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XifqqMqj-CSEsTT2kgVuPG2D
#MuftiMuhammadAkmal #DarseBukhariShareef #IslamicInformation
Collect the pearls of wisdom dormant in Sahih Bukhari, Dars-e-Bukhari Shareef is a 30 min long lecture-based program, in which Mufti Muhammad Akmal will explain Ahadith of Sahih Bukhari- the most Acknowledged and authentic collection of the sayings of Prophet Muhammad (PBUH) by Imam Bukhari.
Join ARY Qtv on WhatsApp ➡️ https://bit.ly/3Qn5cym
Subscribe Here ➡️ https://bit.ly/aryqtv
Instagram ➡️️ https://www.instagram.com/aryqtvofficial
Facebook ➡️ https://www.facebook.com/ARYQTV/
Website ➡️ https://aryqtv.tv/
Watch ARY Qtv Live ➡️ http://live.aryqtv.tv/
TikTok ➡️ https://www.tiktok.com/@aryqtvofficial
Watch All the Episodes || https://www.youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XifqqMqj-CSEsTT2kgVuPG2D
#MuftiMuhammadAkmal #DarseBukhariShareef #IslamicInformation
Collect the pearls of wisdom dormant in Sahih Bukhari, Dars-e-Bukhari Shareef is a 30 min long lecture-based program, in which Mufti Muhammad Akmal will explain Ahadith of Sahih Bukhari- the most Acknowledged and authentic collection of the sayings of Prophet Muhammad (PBUH) by Imam Bukhari.
Join ARY Qtv on WhatsApp ➡️ https://bit.ly/3Qn5cym
Subscribe Here ➡️ https://bit.ly/aryqtv
Instagram ➡️️ https://www.instagram.com/aryqtvofficial
Facebook ➡️ https://www.facebook.com/ARYQTV/
Website ➡️ https://aryqtv.tv/
Watch ARY Qtv Live ➡️ http://live.aryqtv.tv/
TikTok ➡️ https://www.tiktok.com/@aryqtvofficial
Category
🛠️
LifestyleTranscript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:30منافقین کے اندر تھی
00:31اب کوئی مسلمان ان کو اپنائے
00:34تو بروں کے اوصاف اپنانا
00:36اچھا نہیں ہوتا آدمی بھی برا ہو جاتا ہے
00:38تو تین چیزیں بیان کی تھی
00:40سرکار نے بیان فرمایا کہ
00:42منافق کی تین نشانیاں ہیں
00:43جب بات کرتا ہے تو جھوڑ بولتا ہے
00:46جب اس کے پاس امانت رکھی جائے
00:48تو خیانت کرتا ہے
00:50اور جب وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف
00:52ورزی کرتا ہے
00:53دس آپ کو اور ہمیں یہ سوچنا چاہیے
00:55کیا ہم بات بات میں جھوڑ بولتے ہیں
00:58یہ علامت منافق کی اس وقت
01:00بنے گی جب ہم اپنی عادت بنا لیں
01:02یعنی لگتار تین دفعہ
01:04جھوڑ بولنا یا بلا تکلق
01:06جھوڑ نکلنا شروع ہو جائے
01:07تو یہ مکینک ٹائپ دکاندار
01:10جو بھی اپنی سرویس پروائیڈ کرتے ہیں
01:12ان میں بہت سے لوگ
01:14بہتی تسلسل سے جھوڑ بولتے ہیں
01:16پنچر لگانے والے
01:18ہوتا نہیں ہے کہتے ہیں پنچر ہے
01:19ایک پنچر ہے تو تین نکال دیتے ہیں
01:21خود ایک کیلے مار مور کے
01:22ہر ایک نہیں کرتا خدا نہ خاصتہ
01:24کسی پہ ہمیں بدگمانی بھی نہیں کرنی چاہیے
01:27ہر طبقے میں ہر شعبے میں
01:29اس طرح کے لوگ ہیں
01:30اسی طرح ہمارے گھروں کے اندر
01:31بعد ایسے ہوتے ہیں
01:32کہ جھوٹ کی عادت ہوتی ہے
01:34اور یہ عادت اگر عورتوں کے اندر پیدا ہو جائے
01:37بس اس گھر کا پھر اللہ ہی حافظ ہے
01:38جھوٹی عورت سے کوئی نہیں جیت سکتا
01:41اور وہ پورے گھر کا بیڑا غرق کر دیتی ہے
01:44اور تباہی مچا دیتی ہے
01:46یہ کوئی جھوٹ بول بول کے بدگمانیاں پیدا کرتی ہے
01:49ایک دوسرے کے خلاف کر دیتی ہے
01:50خوف خدا تو ہوتا نہیں ہے
01:51لیکن میری ایسی کوئی بہن سن رہی ہو
01:54مجھ پر بھی کوئی تمغہ جاری کرنے کے بجائے
01:56کبھی تو تنہائی میں بیٹھ کے سوچ لیں
01:59کہ کر کیا رہی ہیں آپ
02:00یہ منافقوں کی عادت ہے
02:02اور آپ بچیں گے نہیں آخرت کے اندر
02:05یہاں تو کیسے تیسے بچ جائیں گی
02:07جھوٹ بول بال کے
02:08لیکن جھوٹا آخر ایک آر پھستا ضرور ہے
02:10کئی نے کہی
02:11لیکن چلو گر بچ بھی گئی
02:13کیا موت نہیں آنی
02:14عذابات قبر یاد نہیں ہے
02:17میدان معاشر کی زلت
02:18پھر اللہ کی بارگاہ میں حاضری
02:20سب سے خطرناک چیز یہ ہے
02:22کہ وہاں کوئی ہیلا نہیں چلے گا
02:24بہانہ نہیں
02:24کوئی ہم جھوٹ نہیں بول سکتے
02:25کوئی ہم عذر بیان کر کے نکل نہیں سکتے
02:28کیونکہ اللہ تعالی ہماری ہر چیز کو جانتا ہے
02:31تو لہذا وہاں تو جھوٹ چلے گئے
02:33اس لئے اس سے پہلے پہلے
02:35توبہ کرنی چاہیے
02:36سچ بولنے کی عادت ڈالیں
02:37اپنے بچوں کے سامنے جھوٹ نہ بولیں
02:39انہیں جھوٹ بولنے کی ترغیبیں نہ دیں
02:42ورنہ بچے بھی پکے جھوٹے نکلیں گے
02:45بعض وقت پورا گھر پکا جھوٹا ہوتا ہے
02:47اتنے جھوٹے لوگ
02:48اتنے باپ بھی جھوٹ بول رہا ہے
02:50ماں بھی جھوٹ
02:51بچیاں بھی جھوٹ
02:52بچے بھی جھوٹ
02:54سارے ایک سے ایک بڑھ کر جھوٹے
02:56منافق والی کام
02:57ہر چیز کے
02:59اور ساتھ دیتے ہیں ایکہ
03:00اگر ماں نے جھوٹ بولا ہے
03:02تو بچیاں سہارا دیں گے
03:03ہاں ہاں ہمارے امیے صحیح کہہ رہی ہیں
03:04ہاں ایسے ہی ہوا تھا
03:05مالکہ جانتی ہے کہ ماں جھوٹ بول رہی ہیں
03:08نہ ماں کو یہ پرواہ ہے
03:09کہ اپنے بچوں کے آخرت کی بربادی کا
03:11کیسا میں نے سامان کیا ہے
03:12یہ ساری بچیاں جہنم میں جائیں گے
03:14اگر اللہ ناراض ہوا
03:15اور وہاں جاتے ہوئے
03:17لانت بلا مت کریں گے
03:18اپنی ماں کو
03:19کہ آپ نے بروائے تھا ہمیں
03:20ایسی والد کے اوپر
03:22بچے کے والی جھوٹ
03:23اگر بلواتا ہے
03:24اپنے بچوں سے
03:25تو وہ وہاں پہ ناراض ہوں گے
03:26اپنے والد سے
03:27تو ان کی بھی آخرت برباد
03:29اپنی بھی آخرت برباد
03:30ادارا
03:31ان جھوٹ کو اپنے گھر سے نکالیں
03:33پورا گھری جھوٹوں کا جمع ہو گیا
03:35کوئی تو سچ بولنے والا پیدا ہو
03:37تو جو بچے مجھے سن رہے ہیں
03:40اگر فرض کر لیں
03:41بچوں سے مراد جو
03:42ینکسٹرز ہیں
03:43اگر آپ کے گھر میں جھوٹ چلتا ہے
03:45تو ایک تو آپ علمہ بغاوت اٹھائیں
03:47میں جھوٹ نہیں بولوں گا
03:49نہ آپ کے ساتھ جھوٹ میں شریک ہوں گا
03:51ٹھیک ہے میں خاموش ہو جاؤں گا
03:52میں آپ کا رد بھی نہیں کروں گا
03:54کسی کے سامنے
03:55لیکن خبردار جو مجھے کہا
03:56کہ جھوٹ میں ہمارے ہاں میں ہاں ملا دینا
03:58اٹھ کے چلے جائیں وہاں سے
03:59بلکل جھوٹ نہ بولیں
04:00اور اس کو اپنی نسلوں میں منتقل نہ ہونے دیں
04:04آپ اپنے بیوی بچوں سے بلکل سچ بولیں
04:07اور انہیں بھی سچ کی ترغیب دیں
04:08اور ایسے جھوٹوں کے پاس
04:11اپنی فیملی کو کم سے کم رہنے دیں
04:13وہ نہ آپ کے بچے وہاں جائیں گے
04:15وہ بھی ان کو بھی جھوٹا بنا دیں گے
04:17اور سکھا دیں گے بلکہ جھوٹ
04:18بیٹا یوں کہہ دیں نا اپنی امی کو
04:21اب وہ بچہ کہتا ہے امی نے کہا تھا
04:22زیادہ دیر نہیں ٹھہرنا
04:23کہہ دیں نا کھیل رہے تھے
04:25کہہ دیں نا دادی جان نے روک لیا تھا
04:27اور یوں کر دیں گے
04:28تو یوں جھوٹ بچوں کو بھی سکھا رہے ہیں
04:31نظر رکھیں اس کے اوپر
04:32آپ کے بچوں کی آخرت کی تباہی
04:34جو شخص کرے
04:36آپ اس سے اپنے بچوں کو تھوڑا سا
04:38فاصلہ رکھیں اور بچوں کو سمجھاتے رہیں
04:41کہہ بیٹا جھوٹ نہیں بولنا ہے
04:42کسی کی بھی ترغیب پر نہیں بولنا
04:45بعض معذرت کے ساتھ
04:47یہ بعض نراض شاید نہ ہو جائیں
04:48مسے جھوٹ سکھا رہی ہوتی ہیں بچوں کو
04:51گھر پہ جا کے یوں کہنا
04:53ایسا کہنا ایسا کہنا
04:54بالکل غلط ہے
04:56بعض اچھی ٹیچرز ہوتی ہیں
04:57جو بچوں کو سمجھاتی ہیں
04:59کہ بیٹا دیکھو تم نے جھوٹ بولا
05:01تم نے گھر والوں کے کہنے پر جھوٹ بولا
05:04جیسے امی کہہ دیتی ہیں
05:05کہہ دینا جا کے وہ یوں ہو گیا تھا
05:07جھوٹ بات
05:07وہ بچہ آکے کہہ دیتا ہے
05:09امی کہہ رہی تھی یوں کہہ دینا
05:10مسے کہتی کہ ایسا ہوا تھا
05:11نہیں ہوا تو نہیں تھا
05:13وہ بچہ بھنڈا پھوڑ دیتا ہے
05:15تو بیٹا سمجھاتی ہیں
05:16پیار محبت سے
05:17بہت اچھی چیزیں ایسا ہونا چاہیے
05:18تو بہرحال
05:19جھوٹ منافقوں کی ایک بڑی علامت ہے
05:22اس کو اپنی زندگی سے نکال دیجئے
05:24جب اس کے پاس امانت رکھے جائے
05:26تو خیانت کرتا ہے
05:28تو بعض لوگ ایسی ہوتے ہیں
05:29اور خاص طور پر
05:32اس صورت میں
05:33کہ جب اس امانت پر کوئی گواہ نہ ہو
05:35بعض عورتیں رکھوا دیتی ہیں
05:37بہنوں کے پاس
05:38رشتہ داروں کے پاس
05:40کی سونا رکھ لے میں
05:41بعد میں لیلوں گی
05:41اس کا انتقال ہو گیا
05:43دبا لیتے ہیں فوراں
05:44وارثوں کو نہیں دیتے ہیں
05:46کتنے مجھے ایسے کیسز آئے
05:47کہ جو بہن نے میرے پاس
05:49اتنے لاکھ روپے رکھوایا تھے
05:50بہن کے انتقال ہو گیا
05:52میرے دل میں چور آ گیا
05:54میں نے نہیں دیا
05:54اور اس کو استعمال بھی کر لی
05:56اب میں خوف زدہ ہوں
05:57کہ کیا تمہیں صدقہ کر دوں
05:59ان کی طرف سے
06:00واہ بھائی واہ
06:01وہ وارثوں کا حق دیں
06:03ان کو بتائیں
06:04کہ میں نے چوری کی تھی
06:05خیانت کی تھی
06:06یہ اسی عزت کا کیا فائدہ
06:08ان کو بتائیے
06:09کہ یہ آپ کا پیسہ ہے
06:10جو اتنے عرصے میں نے دبا کے رکھا تھا
06:12ورنہ میدان معاشر میں
06:13تو پتہ چلنا ہی چلنا ہے
06:15وہاں پہ وہی بہن ہوگی
06:16جو آپ کا غریبان پکڑ لے گی
06:17کہ اس نے میری امانت کھائی تھی
06:19اللہ تعالی
06:19وہاں کیا کریں گے آپ
06:21وہاں آپ کے پردہ رہے گا
06:23ہو سکتا ہے
06:23اللہ تعالی پردہ رکھے
06:24بہرحال میں تو کوئی حکم نہیں لگا سکتا
06:26لیکن کنفرم بھی تو نہیں ہے
06:28تو بہرحال حقوق تو دلوائے جائیں گے
06:31تو خلاص کلام یہ ہے
06:33کہ کوئی ہمارے پاس چیز رکھواتا ہے
06:35بعض لوگ کہتے ہیں
06:36پین دینا ذرا
06:37لکھا
06:38یہاں لگا لیا
06:39بھائی یہ امانت ہے اس کی
06:41واپس کریں
06:42ایسی جو لقطہ وغیرہ
06:44ہمیں پڑیوی چیزیں مل جاتی ہیں
06:46یہ مسلمان بھائی کی امانت ہے
06:48اسے اٹھا کر
06:49جس طرح کوئی عرف میں
06:51اعلان کرنے کا طریقہ ہے
06:53وہ اعلان کریں
06:53تاکہ اس تک چیز پہنچے
06:55ہاں اگر مالک نہیں آیا
06:56آپ کو امید ہے
06:57کہ اب اس کی تلاش سے
06:58مایوس ہو چکا ہوگا
06:59پھر اگر آپ غریب ہیں
07:01تو رکھ سکتے ہیں
07:02یا اس کی طرف سے
07:03صدقہ کر دیں
07:04لیکن ہم تو لپکتے ہی
07:06چیز کی طرف
07:07اپنے ملک میں لینے کیلئے ہیں
07:09سمجھتے ہیں غیبی امداد ہو گئی
07:11میری کوئی نیکی کام آگئی
07:12تو اپنی ملکیت میں
07:14لینے کی نیت سے
07:15کسی مسلمان بھائی کا مال اٹھانا
07:17یہ حرام اور گناہ کبیرہ ہے
07:18اور یہ امانت میں خیانت ہے
07:20اور وہی جو وسی مفہوم امانت
07:22کبھی میں نے ذکر کیا تھا
07:23آپ کو بار بار کرتا ہوں
07:25کہ اس میں سب وہ شامل ہوگا
07:27کہ امانت رکھوائی جائے
07:28تو خیانت کرتا ہے
07:29یعنی کوئی راز بتایا جائے
07:30دوسروں کو بتا دیتا ہے
07:31مشورہ مانگا جائے
07:32غلط قسم کا مشورہ دیتا ہے
07:34اور اسی طریقے سے
07:36منصب مناسب تقسیم کرنے
07:38کی ذمہ داری دی جائے
07:40تو نکموں نکھٹوں کو
07:41رشوت لے کر
07:42یا اقریبہ پروری کے اندر
07:44یا اور کسی تعلق کی وجہ سے
07:47نکمے کو رکھ دیتا ہے
07:48اور حقدار کو محروم کر دیتا ہے
07:50یہ سب امانت میں خیانت کی صورتیں ہیں
07:52اور علامات منافقین ہیں
07:54اور تیسری چیز سرکار نے فرمایے
07:57جب وعدہ کرتا ہے
07:58تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے
08:00یہ بھی بارہ آپ کو بتا چکے ہیں
08:02کہ وعدہ کا مطلب
08:03فیوچر کے بارے میں
08:05ایک اقرار
08:06یہ وعدہ ہے
08:07کلا پائیں گے
08:08ہاں آؤں گا
08:09بس یہ وعدہ ہے
08:10اس میں یہ کوئی
08:11اب بعض کہتے ہیں
08:12کہ میں نے وعدہ کوئی کیا تھا
08:14میں نے تو کہا تھاؤں گا
08:16یہ نہیں اس کا مطلب ہے
08:16اگر یوں کہیں
08:17میں وعدہ کرتا ہوں
08:18کہ کل آؤں گا
08:19تو وعدہ ہوگا
08:20اور صرف اتنا کہہ دوں
08:21کل آؤں گا
08:22تو وعدہ نہیں ہے
08:23ارے نہیں بھائی
08:23یہ آپ کا اقرار ہی وعدہ ہے
08:25اور اگر اس میں
08:26پہلے ہی دل میں
08:27جو ستہ ہی لفظ میں
08:29استعمال کروں
08:30کہ گولی دینا مقصود ہو
08:31کہ یار
08:33ہاں آجاؤں گا آجاؤں گا آجاؤں گا
08:34اور دل میں ہی ہے
08:35کہ کل نہیں آؤں گا
08:36تو پھر یہ تو وعدہ ہے ہی نہیں
08:38یہ تو جھوٹ ہے
08:38وعدہ وہی ہوتا ہے
08:40کہ آپ سچے کہتے ہیں
08:41سچائی کے ساتھ
08:43لیکن پھر اس کے بعد
08:44آپ اس کو اگر پورا نہیں کرتے
08:45تو وعدہ خلافی ہوتی ہے
08:47ہاں بعض وقت عوضر ہوتا ہے
08:48آپ نے کہا تھا
08:49کل میں آؤں گا
08:50آپ بیمار ہو گئے
08:51ایکسیڈنٹ ہو گیا
08:52گھر میں اچانک مہمان آگئے
08:53کوئی اور شدید مصروفیت ہو گئی
08:55یہ وعدہ خلافی
08:57قابل گریفت
08:58وعدہ خلافی نہیں کہلاتی
08:59لیکن فوراں ہمیں
09:01فون کر کے
09:01اطلاع دینی چاہیے
09:02کہ میں نہیں آسکتا ہوں
09:04انتظار مت کیجئے گا
09:05تاکہ تکلیف تو نہ
09:06اس بیچارے کو
09:06ورسیب پہ
09:08میسیج چھوڑ دیں
09:08کم از کم
09:09وائس میسیج وغیرہ
09:10یا کچھ بھی
09:10تو یہ ضروری ہوتا ہے
09:12لیکن اب ہمارے ہاں
09:14چھوٹی چھوٹی باتوں پہ
09:15وعدے توڑ دیے جاتے ہیں
09:25ایسی بعض لوگ
09:26سودہ کر لیتے ہیں
09:27ایک سے وعدہ کر لیتے ہیں
09:29کہ ہاں یہ میں
09:29آپ کو چیز دے دوں گا
09:30ٹھیک ہے
09:30لیکن
09:32اور یعنی
09:33عجاب و قبول بھی
09:34بعض وقت ہو جاتا ہے
09:35لیکن اس سے زیادہ
09:36آفر آتی ہے
09:37دوسرے کو
09:37ٹالمٹول کر کے
09:38وہاں دے دیتے ہیں
09:39اس طرح کے کام نہیں کرنے چاہیے
09:40وعدہ خلافی ٹھیک نہیں
09:42پہلے وعدہ ہی نہ کریں
09:43اگر آپ کو اس طرح
09:43کوئی ڈیل میں
09:44نقصان کا اندیشہ ہے
09:45کہ میں وعدہ نہیں کرتا ہوں
09:46آپ سے بالکل
09:47میں کرتا ہوں
09:48اگر آپ ایڈوانس دے دیں گے
09:49میں ٹھیک ہے
09:50آپ کو دے دوں گا
09:50لیکن اگر نہیں ہوگا
09:51کوئی اچھی پارٹی ملے گی
09:52میں اس کو دے دوں گا
09:54تو یہ اس طرح سے
09:55کلیر کر دینے چاہیے
09:56لیکن جب ہم وعدہ کر لیتے ہیں
09:57بے فکر رہے ہیں
09:58آپ ہی کو دوں گا
09:59یہ وعدہ ہو گیا
09:59لیکن اگلے دینی آفر آگئے
10:02ابھی وہ بچرہ تیاری کر رہا ہے
10:03اور آپ نے اس سے ڈیل کر لی
10:05یہ غلط ہوتا ہے
10:06اور اس سے ناچاقیاں بھی پیدا ہوتی ہیں
10:08اگر حدیث کے طرف آتے ہیں
10:10دو ہزار چھ سو تیراسی نمبر حدیث پاک ہے
10:13اور حضرت جابر بن عبداللہ
10:17اور رضی اللہ تعالی عنہ
10:19اس کے راوی ہیں
10:19وہ بیان کرتے ہیں
10:21کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
10:23نے دنیا سے پردہ فرما لیا
10:25تو حضرت ابو بکر
10:27رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس
10:29علی بن حدرمی کی طرف سے
10:32مال آیا
10:33یعنی کچھ مال غنیمت وغیرہ آ گیا
10:36تو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
10:39نے فرمایا کہ جس شخص کا
10:41نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
10:43پر کوئی قرض ہو
10:44یا جس شخص سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
10:48نے کچھ عطا کرنے کا وعدہ کیا ہو
10:50وہ ہمارے پاس آ جائے
10:52ہم اس کو دے دیں گے
10:52تو حضرت جابر کہتے ہیں
10:55کہ میں نے کہا
10:55کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
10:57نے مجھ سے وعدہ کیا تھا
10:59کہ آپ مجھے اتنا اور اتنا
11:02اور اتنا عطا فرمائیں گے
11:03یہ کہتے ہیں
11:05پس انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو
11:06تین مرتبہ پھیلایا
11:08اتنا اور اتنا اور اتنا
11:10تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے
11:13حضرت جابر کہتے ہیں
11:15کہ پس آپ نے
11:16میرے ہاتھوں میں
11:17پہلے پانچ سو دینار
11:18پانچ سو درہم دیئے
11:20پھر پانچ سو دیئے
11:21اور پھر پانچ سو گن کر دیئے
11:23تو سکھے پانچ سو سکھے کافی ہوتے ہیں
11:26جو بڑے بڑے ہوتے تھے
11:27پہلے دمانے میں اس کو دیکھیں
11:28تو وہ اتنے بن جائیں
11:29کہ تین دفعہ اس طرح ہاتھ کیا
11:31تو اچھا سرکار کا وعدہ تھا
11:32آپ کو اتنا دینے کا
11:33فوراں ان کو دے دیئے
11:36تو یہ بھی بڑی پیاری بات ہوتی ہے
11:38کہ انسان
11:38اپنے بڑوں کے وعدوں کی تکمیل میں
11:42مال کی مقدار کو نہ دیکھے
11:44اور وہ پورا کر دے
11:45ایسی بعض ہمارے
11:47جو فوت ہونے والے ہیں
11:49جیسے والد ہیں
11:50یا والدہ ہیں
11:50اگر انہوں نے کوئی مالی وسیعت کی تھی
11:53تو اس وسیعت کو پورا کرنا چاہیے
11:55آپ کو پتا ہے
11:57کہ جب کوئی فوت ہوتا ہے
11:58تو اس کے مال سے
11:59چار قسم کی حقوق
12:01ترتیب کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں
12:03سب سے پہلے
12:04اس کے مال سے
12:05تجہیز و تکفین ہوگی
12:07یعنی اس میں
12:08کبر کے اخراجات
12:10کفن کے
12:11غسل وغیرہ کے
12:12یہ سارے اخراجات
12:13ترکے میں سے پورے کرنے چاہیے
12:15لیکن اگر کوئی وارث
12:16اپنے پاس سے کرنا چاہے
12:18ٹھیک ہے کر لے
12:18لیکن اگر وہ کرتا ہے
12:20اور سب کو کہہ دیتا ہے
12:21کہ بعد میں جتنا خرچہ آئے گا
12:23جو صحیح واجبی خرچہ ہو
12:24فضل خرچی نہیں
12:25یہ میں ترکے میں سے پہلے لوں گا
12:27تو بالکل ان کو دینا ہوگا
12:29دوسرا جو ہوتا ہے
12:30قرض ہوتا ہے
12:31کہ اگر میت پہ کوئی قرض ہے
12:32تو پہلے اس مال میں سے
12:34قرضہ ادا کیا جائے گا
12:36اور فرض کر لیں
12:37کہ پورا مالی قرض میں لگ گیا
12:39تو پھر وراثہ کو
12:40ایک پیسہ نہیں ملے گا
12:41قرض پہلے ہے
12:42تیسری چیزہ ہوتی ہے
12:44وسیعت
12:44کہ کوئی مالی وسیعت کی تھی
12:47کہ میرے مال میں سے
12:49کچھ مسجد میں دے دینا
12:50کچھ کا کیا مطلب ہے
12:52وسیعت ون تھرڈ میں جاری ہوتی ہے
12:54یاد رکھیں
12:54ون تھرڈ
12:55کل مال کا تیسرا حصہ
12:58باہر ہو جائے گا
12:58یہ مسجد میں جائے گا
13:00اگر ایسا کہا تھا
13:01کہ کچھ مال میرا مال
13:02مسجد میں دے دینا
13:03ون تھرڈ جائے گا
13:05اور اگر مقدار کہہ دی تھی
13:06مثال کے طور پر
13:07میرے مال میں سے
13:08پچاس ہزار
13:09مسجد میں دے دینا
13:10تو پہلے آپ کل مال کا
13:12ون تھرڈ نکالیں
13:13دیکھیں وہ کتنا بنا
13:14فرض کلیں پچاس ہزاری بنا
13:15بسٹی کے پھر تو یہ پورا دور جائے گا
13:18اور ون تھرڈ فرض کلیں
13:19ایک لاکھ بنا
13:20اور وسیعت پچاس ہزار کی تھی
13:22پچاس ہزار مسجد میں جائے گا
13:23پچاس ہزار دوبارہ
13:25وارثوں کے مال میں شامل ہو جائے گا
13:27اور فرض کر لیں
13:28کہ ون تھڑ جو بنا ہے
13:30وہ بنا ہے دس ہزار
13:32اور وسیعت کی تھی پچاس ہزار کی
13:35تو اب یہ نہیں کہ وارث اپنے حصے میں سے
13:37پچاس پورے کریں گے نو
13:38اب دس ہی رہ گئے ہیں ون تھڑ دس ہی
13:41بن رہا ہے دس ہی بس مسجد میں دیں گے
13:42پچاس ہزار نہیں دیں گے
13:44لیکن یہ بھی اس وقت وسیعت پوری کی جاتی ہے
13:46جب وہ شریعت کے مطابق ہو
13:48اگر فرض کر لیں خدا نہ کریں
13:51کوئی یہ وسیعت کر کے
13:53چلا گیا کہ یہ میرا مال جوہ کھانے میں
13:55لگا دینا اس کی عمارت گر رہی تھی
13:57میں جوہ کھیلتا تھا ان کے ساتھ
13:58یہ شراب کھانے کو اچھا بنا دینا
14:00اس طرح کی وسیعت
14:03بلکل پوری نہیں کی جائے گی
14:05اس لئے جتنے بہن بھائی
14:07ہمیں ملاحظہ فرما رہی ہیں
14:08اگر آپ کے کوئی بڑے وسیعت کرتے ہیں
14:12سب سے پہلے
14:12مالی وسیعت کی بات کر رہا ہوں
14:15ایک تو وسیعت بمانے نصیت بھی ہوتا ہے
14:17دیکھو وسیعت کرتا ہوں بیٹا
14:18فلہ سے نہ ملنا
14:19فلہ سے نہ لڑنا
14:20آپس میں مل کے رہنا
14:22اس کی بات نہیں ہو رہی
14:23مالی وسیعت جو ہوتی ہے
14:24تو کسی اچھے مستند
14:26مفتی صاحب کو چیک کروا دیں
14:27کہ اس میں شرعی لحاظ سے
14:29کوئی قباحت تو نہیں ہے
14:30اگر ہو
14:31تو یاد رکھیں
14:32اس وسیعت کو پورا
14:33نہ کرنا لازم ہے
14:36بعض لوگ اس پر کہتے ہیں
14:38جو علم نہیں رکھتے
14:40دیکھو اگر وسیعت پوری نہیں کرو گے
14:41تو مردے کو تکلیف ہوگی
14:42اگر آپ مردے کو ابھی زندہ کر دیں
14:45تو وہ فورا یہ کہے گا
14:47میری وسیعت پوری نہ کرنا
14:49کیونکہ میں ناجائز وسیعت کر کے گیا تھا
14:51مرنے کے بعد پتہ چلا
14:52اگر تم کر دیتے تو
14:53مجھ پہ وابا لوتا
14:53یہ کہ آپ نے فیصلہ کر لیا
14:57کہ ناجائز چیز پوری کرو گے
14:58تو سکون ملے گا اس کو
14:59ارے بھائی وہ ناجائز پورا کرنے پر
15:01تو بیچارہ تڑپ رہا ہوگا مردہ
15:04اس لیے
15:05اپنے مرہومین پر رحم کریں
15:07یا جو بڑے ہیں
15:09فوت ہونے والے ان پر رحم کریں
15:11اگر کوئی مالی وسیعت کرتے ہیں
15:12تو دیکھیں
15:13یہ جائز کر رہے ہیں
15:15کہ نہیں کر رہے ہیں
15:15اگر ناجائز وسیعت ہے
15:17تو بالکل پوری نہیں کر جائے گے
15:18اور اس لئے ان کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی
15:20بلکہ وہ راحت میں ہوں گے
15:21ہاں جائز وسیعت
15:23اگر آپ پوری نہیں کریں گے
15:24تو ان کے لئے باعث سے حضیت ہو سکتا ہے
15:26تو پہلا تجیز و تکفین
15:27پھر قرض
15:29پھر وسیعت
15:30اور چوتھا
15:30پھر وارثوں کا حق بنتا ہے
15:32اب جتنا مال ہے وہ
15:33وارثوں کے پاس جائے گا
15:35اس میں پھر الگ ترتیب ہے
15:36کہ کس کو کتنا ملے گا
15:37تو خلاص کلام یہ ہے
15:39کہ اپنے بڑوں کی وسیعت کو پورا کرنا
15:41یہ بہت اچھا ہے
15:42اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
15:45جو مرنے کے بعد
15:48والدین کی حقوق کا
15:49مختلف حدیثوں میں ذکر کیا ہے
15:51ان میں سے یہ بھی ہے
15:52کہ اگر ان پر قرضہ ہو
15:53قرضہ زیادہ کریں
15:54اگر انہوں نے کوئی جائز وسیعت کی ہے
15:56تو اس کو پورا کریں
15:57اس سے ان کو سکون ملتا ہے
15:59ان کو رحت ملتی ہے
16:01تو یہ ضرور کام ہمیں کرنا چاہیے
16:04اگلی حدیث کی طرف آتے ہیں
16:05دو ہزار چھے سو چوراسی نمبر حدیث پاک ہے
16:09اور حضرت سعید بن جبائر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
16:14کہتے ہیں
16:14کہ مجھ سے اہل حیرہ کے
16:17ایک یہودی نے سوال کیا
16:19کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے
16:21کون سی مدت کو پورا کیا تھا
16:23اب آقے یہ سوال کر ڈالا
16:25اب یہ سوچ رہے ہیں کہ بھی کیا
16:27تو میں نے کہا کہ میں نہیں جانتا
16:30یہاں تک کہ میں عرب کے کسی عالم کے پاس جا کر
16:32اس سے سوال کروں
16:33پھر میں آیا اور میں نے حضرت ابن عباس
16:37رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک ویسن کیا
16:39کہ حضرت موسیٰ نے کون سی مدت پوری کی تھی
16:42تو انہوں نے جواب میں کہا
16:44کہ موسیٰ علیہ السلام نے زیادہ لمبی
16:47اور زیادہ پاکیزہ مدت کو پورا کیا تھا
16:51پھر کہا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
16:54جب کوئی بات فرماتے ہیں
16:57تو اس کو پورا کر دیتے ہیں
16:59اپنے نبی کا بھی ذکر کر دیا
17:00اب بات کیا تھی
17:01مسئلہ یہ تھا کہ یہود
17:03بار بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
17:06کبھی امتحان لینے کی کوشش کرتے تھے
17:09کہ وہ مختلف questions کرتے تھے
17:11اور دیکھتے تھے کہ نبی کریم کیا جواب دیتے ہیں
17:14question کیوں کرتے تھے
17:15کہ ان کی کتابوں میں یا ان کے بڑوں نے کہا تھا
17:18کہ اس آخر نبی سے جب question ہوگا
17:20وہ اس کا اگر یہ جواب دے دیں
17:22تو واقعی وہ نبی ہوں گے
17:23یہ جواب نہ دیں یوں دے دیں
17:25تو وہ نبی نہیں ہوں گے
17:27اس لئے وہ questions کرتے تھے
17:29اور یہ بھی اسی پر محمول ہے
17:30انشاءاللہ زندگی رہی
17:32نیکس پوراگرام میں ہم اس پر
17:33یہی سے کلام continue رکھیں گے
17:36ہمارا پوراگرام دیکھتے رہیے
17:37دوسروں کو ترغیب دیتے رہیے
17:39اللہ تعالیٰ مل کی توفیق تفرمائے
17:40آمین
Comments