بانڈی پورہ : شمالی کشمیر کے ولر جھیل میں ایک ہفتے کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر 25 سالہ نوجوان مزدور عامر احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار کی لاش بازیاب کی گئی۔ عامر گزشتہ ہفتے ضلع کے بانیاری، حاجن علاقے میں ریت نکالنے کے دوران حادثاتی طور دریا میں ڈوب گئے تھے اور اس کے فوراً بعد ہی جموں و کشمیر پولیس، ایس ڈی آر ایف سمیت مقامی رضاکاروں نے تلاشی مہم کا آغاز کیا جو آج جمعہ کو ایک ہفتے کی مسلسل تلاش کے بعد بالآخر پایہ تکمیل پہنچی۔حکام نے بتایا کہ جمعے کی صبح عامر کی لاش لہروال پورہ علاقے سے بازیاب کی گئی اور یہ علاقہ جائے حادثہ سے تقریباً 20 کلو میٹر دور ہے۔
Comments