Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 5 days ago


دنیا اور آخرت میں آسانی حاصل کرنے کے اعمال ✨

1. نماز کی پابندی
پانچ وقت کی نماز کو اول وقت میں پڑھنا آسانیوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔


2. قرآن کی تلاوت
روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے والا شخص دل کے سکون اور برکت پاتا ہے۔


3. استغفار کی کثرت
کثرت سے استغفراللہ پڑھنے سے رزق میں آسانی اور مشکلات میں نجات ملتی ہے۔


4. درود شریف پڑھنا
رسول اللہ ﷺ پر درود پڑھنا دنیا و آخرت کی بھلائیوں کو کھینچتا ہے۔


5. صدقہ و خیرات
چھوٹا سا صدقہ بھی بڑی مصیبت کو ٹال دیتا ہے اور زندگی میں آسانیاں بڑھاتا ہے۔


6. والدین کی خدمت
والدین کی دعائیں دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کا سرمایہ ہیں۔


7. حقوق العباد کی ادائیگی
لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ، قرض لوٹانا، وعدے پورے کرنا۔


8. دعاؤں کا اہتمام
مشکل وقت میں دعا سے بڑا سہارا کوئی نہیں۔


9. رزقِ حلال کمانا
حلال روزی انسان کی زندگی میں برکت اور سکون لاتی ہے۔


10. شکر اور صبر
نعمتوں پر شکر اور آزمائشوں پر صبر دنیا و آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے۔





#آسانیاں
#دنیاوآخرت
#نماز
#قرآن
#استغفار
#درودشریف
#صدقہ
#والدین
#دعائیں
#شکر_صبر

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02عن ابی حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْصِرَ
00:11يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ
00:14رواہ بداود
00:16نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:20جس شخص نے کسی مشکل میں پڑے ہوئے شخص کے لئے آسانی کی
00:24اللہ اس کے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا
00:30دوستو بحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے
00:34کہ کسی بھی شخص کا دکھ تکلیف اور پریشانی
00:38سوائے اللہ کے حکم اور مدد کے دور نہیں ہو سکتی
00:42اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
00:46دکھ اور پریشانیاں دنیا کی ہوں یا آخرت کی
00:49ان کو دور کرنے کے لئے ایک نسخہ ایک وظیفہ ایک عمل بیان فرمایا ہے
00:54اور وہ عمل کیا ہے
00:56حضور نے فرمایا
00:57کسی کو دکھ میں دیکھو کسی کو پریشانے حال دیکھو
01:01تو اس کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے کوشش کرو
01:04اللہ دنیا اور آخرت کی پریشانیوں کو دور کر دیں گے
01:09تو دوستو
01:10وظائف نہ پوچھے لوگو
01:12سب سے بڑا وظیفہ وہ ہے
01:14جو کائنات کے سردار جناب محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا
01:19اور حضور نے پریشانی اور دکھوں سے نکلنے کے لئے جو نسخہ بیان فرمایا ہے
01:24وہ یہ ہے کہ کسی کی پریشانی اور دکھ میں اس کے کام آنا شروع کر دو
01:28جیسے آج کل سیلاب کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں
01:32تو ان کے کام آئے جتنا ہم ان کے کام آ سکتے ہیں
01:35ہم ان کے کام آئے ان کی اس پریشانی اور دکھ کو دور کرنے کی کوشش کریں
01:39اللہ دنیا اور آخرت کے دکھوں کو دور فرمائیں گے
01:44السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended