00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن سوید بن نعمان رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:06فَلَمَّا صَلَّى دَعَا بِالْأَطْعِمَةِ فَلَمْ يُؤْتَئِ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا
00:13الحدیث رواح البخاری
00:15حضرت سوید بن نعمان بیان کرتے ہیں
00:20خرجنا معا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عام خیبر
00:24ہم خیبر والے سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے
00:28ایک مقام پر عصر کے وقت پہنچے
00:31نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی
00:35فَلَمَّا صَلَّى دَعَا بِالْأَطْعِمَةِ
00:38جب نماز پڑھا چکے تو آپ نے کہا کچھ کھانے کے لیے لے آؤ
00:41فَلَمْ يُؤْتَئِ إِلَّا بِالسَّوِيقِ
00:44کچھ بھی نہیں تھا کھانے کے لیے سوائے سطووں کے
00:47سطو لائے گئے
00:48فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا
00:50حضرت سوید فرماتے ہیں
00:52ہم نے ان سطووں کو کھایا بھی
00:54اور ان کا پانی بھی پیا
00:55دوستو سطو
00:59بھنے ہوئے جو
01:00یا بھنی ہوئی گندم کا آٹا بنا کر
01:03اس کو استعمال کیا جائے
01:06تو اس کو سطو کہا جاتا ہے
01:07عام طور پر اس کا اطلاق
01:10بھنے ہوئے جو کے آٹے پر ہوتا ہے
01:12نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
01:16اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا تھا
01:19اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:21نے بھی استعمال فرمایا
01:22کبھی کبھار اس کو دیسی گھی میں ڈال کے
01:25اس کا ایک حلوہ سا بنا لیا جاتا تھا
01:27اور اس کے ساتھ اس کو استعمال کیا جاتا تھا
01:31یہ کھانے کے طور پر اس طرح استعمال ہوتا تھا
01:34اور پینے کے طور پر
01:35مشروب کے طور پر
01:37اس کا استعمال اس طرح تھا
01:39کہ اس کو پانی میں ڈال کے
01:40اس پانی میں حل کر لیا جاتا
01:42تو سطو پانی بن جاتا تھا
01:44اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:46اس پانی کو استعمال کرتے تھے
01:49مختلف روایات میں
01:50نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:53سے اس طرح کا
01:54مشروب منقول ہے
01:55ایک صحابی کہتے ہیں میں حضور کی خدمت میں آیا
01:58اور میں حضور علیہ صلی اللہ علیہ وسلم
02:01پہ ایمان لایا
02:02اتیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
02:04فآمنتو بیہ وصدقتو
02:06پھر حضور علیہ صلی اللہ علیہ وسلم
02:08نے ستو والا پانی منگوایا
02:10وسقانی رسول اللہ
02:12صلی اللہ علیہ وسلم
02:14شربت سویق
02:16حضور نے مجھے ستو پانی پلایا
02:18شربہ رسول اللہ
02:20پہلے حضور نے خود پیا
02:23اور آخر میں حضور علیہ صلی اللہ علیہ وسلم
02:26نے مجھے دیا
02:27تو اس سے میں معلوم ہوا
02:29کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
02:31ستو پانی کو بھی
02:33رغبت سے پیا کرتے تھے
02:34اس لیے اگر کسی علاقے میں دستیاب ہوں
02:37سہولت سے مل سکتے ہوں
02:39تو ستو پانی کا استعمال
02:42گرمی میں بہت مفید ہے
02:43اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
02:45کا مبارک طریقہ بھی ہے
02:48السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
Comments