محمد سرور چوہدری صدر PMML پنجاب کادورہ راولپنڈی،
صدر پنجاب کا علاقے میں #خدمت_کا_رمضان مہم کے تحت جاری سحروافطار دسترخوان اور تقسیم پوائنٹس کا جائزہ لیا، راولپنڈی میں 28 سے زائد بڑے کچن اور 222 ذیلی دستر خوان اور تقسیم پوائنٹس قائم ہیں۔
جنرل سیکرٹری PMML راولپنڈی انجینئر مبین بھی ہمراہ تھے. انہوں نے بنی چوک جامع مسجد روڈ اور پی پی 16 سیف اللہ لودھی روڈ صدر راولپنڈی کے مختلف دسترخوانوں کا دورہ کیا،
صدر پنجاب کا علاقے میں جاری #خدمت_کا_رمضان مہم میں مصروف کارکنان و ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یادر ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی #خدمت_کا _رمضان مہم کے تحت ملک بھرمیں دستر خوان جاری ہیں۔
Comments