نوانی گروپ کے دست راست سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اللہ بخش خان مورانی کے پوتے عرفان خان مورانی نے اپنے دادا ، برادری اور دوست احباب کے ہمراہ نوانی گروپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اک تھانہ کا تفتیشی تک بھی ان کی بات نہیں سنتا یہ اس دور حکومت میں بالکل بے بس ہیں اس کے علاوہ انہوں نے نوانی برادران پر بے تحاشا الزامات لگائے اور نوانی برادران کو چیلنج کر دیا کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی مورانی کا رزلٹ بتائے گا کہ ہمارے ساتھ کتنے ہزار افراد ہیں۔
Comments