سب سے پہلے یہ گیت میڈم نور جہاں سے جناب نذیر علی نے پنجابی فلم دلاں دے سودے کے لئے1969ء کے لئے گوایا تھا۔ اس فلم میں یہ گیت دو دفعہ شامل کیا گیا۔ یہ گیت اس قدر مقبول ھوا کہ بعد ازاں رونا لیلٰی نے بھی بنگالی زبان میں گایا۔ اردو اور بنگالی زبانوں میں بھارت کی گلی گلی میں یہ گیت گونجا۔ اس گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ھے کہ اسے پاکستان اور پاکستان سے باہر گلوکاروں نے بھی گایا۔ یہاں تک کہ ان لوگوں نے بھی جو یورپی تھے۔ زیرِ نظر گیت انگریز گلوکاروں نے گایا ھے۔ اس سے قبل عابدہ پروین، نصرت فتح علی خان، صابری برادران، شازیہ خشک اور مرحومہ ریشماں نے بھی اس گیت کو گا کر لازوال کردیا۔