Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 6/3/2015
بہاول پورقائداعظم میڈیکل کالج انتظامیہ کاعوام دشمن اقدام،ٹرسٹ کالونی اور میڈیکل کالج کے درمیان دیواربرلن تعمیرکردی ، 40 سال سے زائد آمدروفت کیلئے استعمال ہونے والے راستہ کو سیکورٹی کیابہانہ بناکر بندکردیاگیا ٹرسٹ کالونی میں قائم مختلف سکولز میں داخل کم سن بچے اوربچیاں راستہ بندہونے کے باعث دیوارپھلانگ کر جانے پرمجبور،ہانسرہ بستی سمیت ہزاروں افراد کوشدیدمشکلات کاسامنا ۔
تفصیل کے مطابق قائداعظم میڈیکل کالج انتظامیہ نے سیکورٹی کوبہانہ بناتے ہوئے ٹرسٹ کالونی کاجانے والا واحد راستہ بند کردیا جس کے باعث گذشتہ پندرہ روز سے میڈیکل کالونی اورہانسرہ بستی سے ٹرسٹ کالونی میں قائم سکولز میں داخل کم سن بچوں اور بچیوں سمیت ہزاروں افراد شدیدمشکلات کاشکارہیں ٹرسٹ کالونی اور میڈیکل کالج کے درمیان گذشتہ چالیس سال سے آمدروفت کایہ واحدراستہ ہے لیکن گذشتہ ماہ میڈکل کالج انتظامیہ نے سیکورٹی کوبہانہ بناکر اس واحدراستہ کومکمل طورپر بندکردیا جس کے باعث میڈیکل کالونی اور ہانسرہ بستی سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ٹرسٹ کالونی کے سکولز میں داخل سینکڑوں کم سن طلبہ وطالبات شدیدمشکلات کاشکار ہیں اوریہ دیوارپھلانگ کر سکول جانے پرمجبور ہیں علاوہ ازیں ہانسرہ بستی کے ہزاروں افراد بھی راستہ بندہونے کے باعث شدیدمشکلات کاشکارہیں شہریوں نے کمشنر بہاول پور ،ڈی سی او بہاول پور اور پرنسپل کیوایم سی بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ٹرسٹ کالونی اور میڈیکل کالج کے درمیان واحدآمدورفت کے راستہ کو کھولاجائے اوراس قسم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور عوام دشمن فیصلے کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Category

🗞
News

Recommended