اپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نوجوان کو آبائی گاؤں میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزا زکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دشمن کے ساتھ بر سر پیکار پاک فوج کا نوجوان سپاہی محمد قدیر ولد شبیر احمد شکرگڑھ کے نواحی گاؤں لٹکو چک کا رہائشی تھا جس نے 2012میں شمولیت اختیار کی ، مارچ 2014میں ملک دشمن طالبان کے خلاف اپریشن کے دوران اس کی یونٹ5سندھ کمانڈنٹ بٹالئین کو تعینات کر دیا گیا جو اپریشن کا حصہ تھی ، 31مئی کی شام 8بجے کے قریب دہشت گردوں نے پاک فوج کی بلاکنگ پوزیشن پر حملہ کیا تو دشمن کو بھر پور جواب دیتے ہوئے راکٹ لانچر وں اور ہیوی گنوں سے 12دہشت گردوں کو جہنم کیا لیکن دشمن نے موقع پا کر جوابی کاروائی کی جس سے سپاہی قدیر احمد شہید اور اس کے 4ساتھی جوان زخمی ہوگئے ، شہید 5بھائیوں اور 3بہنوں میں سب سے بڑا تھا اسکا باپ آرمی کا ریٹائرڈ اہلکار ہے جو دوران سروس زخمی ہونے سے ایک ٹانگ سے معذور ہو چکا ہے اور ماں کا لاڈلا تھا جو عید کے بعد اس کے سر پر سہرا سجھانے کے لئے منگنی کر چکی تھی ۔ شہید کی میت آبائی گاؤں لائی گئی تو ہر طرف سے شہریوں کا جم غفیر امڈ آیا ،اور شہید کی موت پرناز کرتے نظر آئے ، نماز جنازہ میں جنرل آفیسر آف 8ڈیوکمانڈر زاہد جمیل حسین ، 14پیرا برگیڈ کے بریگئیڈئر سعد سعید نائیک احمد ،کرنل جمیل ودیگر افسران نے شرکت کی، نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں گارڈ آف آنر دیا گیا اور چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف اور کو ر کمانڈر کی جانب سے پھولو ں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و شہید ضرب عضب کے دعا کروائی گئی ۔شہریوں نے اس موقع پر پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے ۔
Be the first to comment