ہر انسان کواللہ تعالی نے روحانی طاقت سے نوازا ہے۔ اسی روحانی طاقت کو استعمال کرکے ہم لوگوں کے لئے سکون آور زندگی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔ اور اسی طاقت کو استعمال نہ کرکے ہم اپنی زندگی تکلیفوں میں گزار سکتے ہیں۔ لہذا ہر انسان کو اپنی روحانی طاقت کو حاصل کرنا چاہیئے۔ کیونکہ اپنی روح سے واقف بندہ ہی اللہ کا عرفان حاصل کرسکتاہے۔