Aalam Aur Aalim 7th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-2-2013
  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 7th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-2-2013

جیوکے عالم اور عالم میں سعودی عدالت میں انوکھے مقدمے کی اثرانگیز روداد - روزنامہ جنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم کے نئے روحانی سلسلے ”مسائل آپ کے ،وظائف قرآن سے“ کی بھرپور پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے براہ راست نشر ہونے والے دوسرے پروگرام میں بھی ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سر براہ اورممتاز روحانی اسکالر مولانا بشیر احمد فاروق قادری سے مختلف مسائل پر روحانی وظائف دریافت کیے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ گفتگو میں اُنہوں نے بزرگان دین کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی اوراُن کے معمولات میں شامل وظائف سے ناظرین کو آگاہ کیا۔پروگرام کے دوران ناظرین نے رشتوں میں بندش، غصے پر قابو، ادائیگی قرض، تعلیم میں رغبت، صحت یابی، سرطان سے نجات اورحصول رزق کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جن کے جواب میں مولانا بشیر احمد فاروق نے قرآن کی روشنی میں وظائف بتائے۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور اُس کے سربراہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیااوراس امید کااظہار بھی کیا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیگرلوگ بھی اس نیک کام میں ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔دریں اثناء پروگرام کے ابتدائی حصے میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ماں کی عظمت پر مبنی سعودی عرب کی عدالت میں پیش ہونے والے ایک انوکھے مقدمے کی اثرانگیز روداد سناکر محترم مہمانان گرامی اورناظرین پر رقت طاری کردی۔انہوں نے62سالہ سعودی شہری حیزان الفہیدی کی اپنی ماں سے لازوال محبت کو ایک روشن مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہرانسان ماں کی زندگی ہی میں اس مقدس رشتے کی اہمیت کا ادراک کرلے تو اس رشتے کی معنویت دوبالا ہو جائے گی۔ قرآن و احادیث کی روشنی میں ماں کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے لاہور سے خصوصی طور پرتشریف لائے د اتادربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی اوردارالابرار ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مفتی افضال الحق کلیانوی نے کہا کہ ہر رشتے کا نعم البدل مل جائے گا مگر ماں کا متبادل ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے ماں کے قدموں تلے جنّت بتا کر اس مقدس رشتے کی اہمیت واضح کردی ہے۔اس دوران جیدعلماء نے فقہی معاملات پر ناظرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ پروگرام کے اختتام سے قبل ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے حجازِ مقدس میں باریابی کی سعادت کے لیے روانگی سے قبل موقع کی مناسبت سے بارگاہ رسالت میں عقیدت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
for more details visit Dr Aamir Liaquat Husain official website www.aamirliaquat.com, Follow on Twitter: @aamirliaquat
Recommended