Aalam Aur Aalim 36th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-4-2013
  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 36th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 11-4-2013

جیو کے عالم اور عالم میں خوابوں کی تعبیر ،ناظرین کی دلچسپی بدستور قائم

[جیو کے عالم اور عالم میں خوابوں کی تعبیر ،ناظرین کی دلچسپی بدستور قائم]
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خوابوں کی تعبیر جاننے کے شائقناظرین کے بے پناہ اصرارپرجیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ممتاز عالم دین اورعلم تعبیرکے ماہر علامہ حمزہ علی قادری نے ناظرین کے مختلف خوابوں کی تعبیر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ خواب میں بیت اللہ شریف کی زیارت کرنا نہایت مبارک اوراللہ کے خاص فضل وکرم کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ خواب میں حجر اسود کو دیکھنا اورحالتِ احرام میں دیکھنا حرمین شریف کی زیارت کے مترادف ہے۔ خواب سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ خواب میں درخت کو دیکھنا بکھرے ہوئے خاندان کے یکجا ہونے کی نشاندہی کرتاہے ۔خوابوں کی مختلف اقسام بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات کے تیسرے پہر انسان گہری نیند میں ہوتا ہے اُس وقت دیکھے ہوئے خواب خاص معنویت کے حامل ہوتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ فجر کے وقت دیکھے گئے خواب عموماً اچھے ہوتے ہیں اور ان کی تعبیر بھی دیکھنے والے کے حق میں بہتر ہوتی ہے۔خوابوں کی تعبیر کے سلسلے میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں ناظرین نے اپنی بھرپوردلچسپی اور پسندیدگی کااظہار کیااور پروگرام کے دوران اسٹوڈیو میں مسلسل ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھا رہا ۔پروگرام کے آغاز میں علم تعبیر کے حوالے سے قرآن واحادیث کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ خواب ایک ثابت شدہ حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ اچھا خواب مومن کے لیے بشارت کا درجہ رکھتا ہے اور قرآن واحادیث میں متعدد مقامات پر خواب کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat
Recommended