Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Deewar Per Baap K Hathon K Nishan

Category

📚
Learning
Transcript
00:00وہ بتاتے ہیں کہ اباجی بھڑے ہو گئے تھے اور چلتے ہوئے سہارے کے لیے دیواروں کو ہاتھ لگاتے تھے
00:05اس وجہ سے دیواروں پر ان کی انگلیوں کے نشانات بن جاتے اور رنگ خراب ہونے لگتا
00:11میری بیوی اکثر ان گندی نظر آنے والی دیواروں کی شکایت کرتی تھی
00:16ایک دن اباجی نے سر پر تیل کی مالش کی اور چلتے ہوئے دیواروں پر تیل کے داغ بن گئے
00:22یہ دیکھ کر میری بیوی چیخ اٹھی اور میں نے بھی غصے میں آ کر اباجی کو ڈانٹ دیا
00:30ڈیواروں کو ہاتھ نہ لگایا کریں
00:32ابباجی یہ سن کر بہت غمگین ہوئے
00:34اور انہوں نے دیوار پکڑنا چھوڑ دیا
00:37ایک دن سارا نہ ہونے کی وجہ سے وہ گر پڑے
00:40اور بستر سے جا لگے
00:41وہی ان کا بستر مرگ ثابت ہوا
00:44اور وہ جلد ہی وفات پا گئے
00:46مجھے اپنے رویے پر شدید احساس جرم ہوا
00:49اور میں خود کو ان کی موت کا ذمہ دار سمجھ کر
00:52معاف نہیں کر پا رہا تھا
00:54کچھ عرصے کے بعد ہم نے گھر کو پینٹ کروانے کا فیصلہ کیا
00:58میرا بیٹا جو اپنے دادا سے بہت پیار کرتا تھا
01:01اس نے پینٹرز کو دادا کے ہاتھوں کے نشانات مٹانے سے منع کر دیا
01:06پینٹرز بہت سمجھدار تھے
01:08انہوں نے ان نشانات کو مٹانے کے بجائے
01:11ان کے گرد ایک خوبصورت ڈیزائن بنا دیا
01:14جو ہمارے گھر کی زینت بن گیا
01:16وقت گزرتا گیا اور میں بھی بوڑھا ہو گیا
01:19اب مجھے بھی چلنے کے لیے دیوار کے سہارے کی ضرورت پڑھنے لگی
01:23ایک دن جب میں نے گرنے کے ڈر سے دیوار کا سہارہ لینا چاہا
01:28تو مجھے اپنے والد سے کی گئی بدتمیزی یاد آ گئی
01:31میرا بیٹا فوراں میرے پاس آیا
01:33اور مجھے دیوار کا سہارہ لینے کو کہا
01:36تاکہ میں گر نہ جاؤں
01:38میری پوتی نے بھی آگے بڑھ کر
01:40اپنا کندھا مجھے سہارے کے لیے پیش کیا
01:43میں خاموشی سے رونے لگا
01:45کہ کاش میں نے بھی اپنے والد کے ساتھ یہی سلوک کیا ہوتا
01:49تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتے
01:51میری پوتی مجھے سوفے پر لے گئی
01:53اور اپنی ڈرائنگ بک دکھائی
01:55جس میں اس نے دیوار پر لگے
01:57میرے والد کے ہاتھ کے نشانوں کا خاکہ بنایا تھا
02:00اس کی ٹیچر نے اس پر ریمارکس دیے تھے
02:03کہ کاش ہر بچہ بڑھوں سے اسی طرح پیار کرے
02:06میں اپنے کمرے میں جا کر اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے رونے لگا
02:10مگر اب واپس نہیں آسکتے تھے
02:13دوستو ہمیں یاد رکھنا چاہیے
02:15کہ دیواریں اور مادی چیزیں دوبارہ بن سکتی ہیں
02:18مگر والدین اور بزرگ دوبارہ نہیں ملتے
02:21ہم جیسا سلوک اپنے بڑھوں کے ساتھ کریں گے
02:23کل ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ ویسا ہی کرے گی
02:27اپنے بزرگوں کی قدر کریں
02:29وہ گھر کی اصل رونک اور برکت ہوتے ہیں
Comments