Skip to playerSkip to main content
Voiced By: Qadir Kalhoro
#motivationalvideo #motivational #story #qadirkalhoro

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بنی اسرائیل کے زمانے کا ذکر ہے کہ ایک عورت اپنے معصوم بچے کو گود میں لیے ایک گھنے جنگل
00:06سے گزر رہی تھی
00:07اچانک ایک خونخوار بھیڑیا جھاڑیوں سے نکلا اور اس عورت پر حملہ آور ہوا
00:12عورت اس سے اچانک حملے سے اس قدر خوف زدہ ہوئی کہ اس کے ہاتھ سے بچہ چھوٹ کر نیچے
00:18گر گیا
00:18بھیڑیے نے موقع پاتے ہی بچے کو اپنے جبروں میں دبایا اور تیزی سے بھاگ نکلا
00:23اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے جگر گوشے کو موت کے موں میں جاتا دیکھ کر ماں کی ممتہ تڑپ اٹھی
00:29اس کے دل سے ایک درد بھری آہ نکلی اور اس نے بے بسی کے عالم میں اپنے رب کو
00:34پکارا
00:35اسی لمحے ایک موجزہ ہوا
00:37ایک گبرو جوان اچانک ایک درخت کے پیچھے سے نمودار ہوا اور بھیڑیے کا راستہ رو کر کھڑا ہو گیا
00:43بھیڑیا اس اچانک رکاوٹ سے اس قدر بدحواس ہوا
00:46کہ بچے کو وہیں زمین پر چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ گیا
00:50اس نوجوان نے بچے کو اٹھایا
00:52مٹی جھاڑی اور بحفاظت ماں کی گود میں دے دیا
00:56ماں کی خوشی کی انتہا نہ رہی
00:58اس نے حیرت سے پوچھا
01:00اے خدا کے بندے
01:01تم کون ہو جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے بچے کو نئی زندگی دی
01:06نوجوان نے مسکرا کر جواب دیا
01:08میں اللہ کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں
01:11اور مجھے خاص طور پر تمہاری مدد کے لیے بھیجا گیا ہے
01:14کیا تمہیں یاد ہے
01:15کہ ایک بار تم کھانا کھانے بیٹھی ہی تھی
01:18کہ تمہارے دروازے پر ایک سائل نے دستک دی
01:21اور روٹی کا ٹکڑا مانگا
01:22تمہارے گھر میں اس وقت وہی ایک روٹی تھی
01:25جو تم خود کھانے والی تھی
01:27مگر تم نے اللہ کی محبت میں خود کو بھوکا رکھا
01:30اور وہ نوالے اس غریب کو دے دیے
01:33آج اللہ پاک نے تمہارے اسی احسان کے بدلے بھیڑیے کے موں سے
01:37تمہارا لقمہ
01:38یعنی بچہ نکال کر تمہیں واپس دے دیا ہے
01:41کیونکہ نیکی کا بدلہ صرف نیکی ہی ہے
01:45دوستو آج کے معاشرے میں
01:46ایک طرف تو انواع اقسام کے کھانے
01:49اور مشروبات دسترخوانوں کی زینت بنتے ہیں
01:52تو دوسری طرف این ممکن ہے
01:54کہ ہمارے پڑوس میں کوئی سفید پوش خاندان فاقع کر رہا ہو
01:59اپنے رزق میں سے دوسروں کا حصہ نکالنا سیکھیں
02:02کیا پتا کہ کل جب حالات کا کوئی بھیڑیا ہمیں گھیر لے
02:06تو ہمارا آج کا دیا ہوا وہی ایک لقمہ
02:09ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے
02:11سوشل میڈیا پر مہنگے کھانوں کی تصاویر سیلفیاں ڈالنا
02:15کوئی کمال نہیں ہے
02:16بلکہ اصل کمال یہ ہے
02:19کہ ہم خاموشی سے کسی بھوکے کا پیٹ بھر دیں
02:22تاکہ کل روز قیامت ہم اللہ کے سامنے سرخرو ہو سکیں
02:26اللہ پاک ہمیں سخی اور دوسروں کا درد محسوس کرنے والا دل عطا فرمائے
02:31آمین
Comments

Recommended