Skip to playerSkip to main content
Rehnuma e Hajj | Mufti Muhammad Akmal sahab Hajj ke aham asool aur bunyadi rehnumai faraham karte hain. Is series ka maqsad Hajj ke arkaan, adaab aur sahi tareeqa ko Qur’an o Sunnat ki roshni mein samjhana hai.

In This Video You Will Find:

*Hajj ki niyyat aur us ki sharai ahmiyat
*Hajj ke bunyadi arkaan aur un ki tafseel
*Hujjaj ke liye zaroori hidayat aur adab
*Safar-e-Hajj se pehle ki tayyari
*Aam ghaltiyon se bachne ki rehnumai

👉 Hajj Special || 2026: https://youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XidTfSid1NifY039IVYocnyX&si=DZLNipBRPZpFhuYA

👉 Qasas ul Quran | Ramzan Special | 2026:
https://youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XicgtcCM2J1-35YysaTJPb0v&si=-MVzB2jNKNAS753b

👉 Islamic History Unfolded:
https://youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XidF-zYO69M8DSTkdnLRfCst&si=r66nx-gXmN3rkGnD

👉 The Rise Of Islam:
https://youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8XieworVshBiZcEFtnsAwu5ve&si=lPCGQVXM3EOLwlbR

📌 Like, Share aur Subscribe zaroor karein taake mazeed deeni maloomat hasil hoti rahe.

#RehnumaeHajj #MuftiMuhammadAkmal #ARYQtv #Hajj2026 #IslamicGuidance

Join ARY Qtv on WhatsApp ➡️ https://bit.ly/3Qn5cym
Subscribe Here ➡️ https://bit.ly/aryqtv
Instagram ➡️ https://www.instagram.com/aryqtvofficial
Facebook ➡️ https://www.facebook.com/ARYQTV/
Website ➡️ https://aryqtv.tv/
Watch ARY Qtv Live ➡️ http://live.aryqtv.tv/
TikTok ➡️ https://www.tiktok.com/@aryqtvofficial
Transcript
00:00لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
00:30درجات کے لئے کچھ عبادات ہم پر لازم کی ہیں
00:32جن میں سے ایک بہت ہی افضل اور پیسے خرچ کرنے کے اعتبار سے
00:39اور مشقت کے اعتبار سے بڑی عبادت حج بھی ہے
00:43ہمارے بہت سارے مسلمان بھائی بہن حج کی فرضیت کے بارے میں نہیں جانتے
00:48تو ان کو یہ نہیں پتا چلتا کہ ہم پہ حج فرض ہو گیا ہے
00:50پھر ان کو حج کی ادائیگی کے معاملات کا علم نہیں ہوتا
00:54کہ اس میں بلا عذر تاخیر کرنا کیسا ہے
00:57بعض اوقات لوگ اس لئے حج نہیں کرتے کہ پہلے پیسے جمع ہو جائے
01:01ماں باپ کو حج کرواؤں گا پھر میں کروں گا
01:03حالانکہ اگر اس کے اندر شرائط پائی گئیں تو پھر تاخیر کرنا گناہ ہوتا ہے
01:07ایسی بعض لوگ کہتے ہیں پہلے بچیوں کی شادی کریں گے پھر حج کریں گے
01:11وہ سمجھتے ہیں کہ شاید بچیوں کی شادی حج سے پہلے لازم ہے
01:15اس میں بھی وہ تاخیر کرنے کے بنا پر گناہ گار ہوتے ہیں
01:19ایک مسلمان کو چاہیے کہ ان تمام مسائل کو اچھی طرح سمجھے
01:23اور پھر وہ خوش نصیب جو خاص طور پر حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں
01:27اگر وہ حج کا طریقہ حج کے مسائل اور جو تربیت ضروری ہے حاصل نہ کر سکیں
01:34تو بعض اوقات حج کا ثواب ضائع ہو جاتا ہے
01:37اور بعض اوقات حج کی برکات سے انسان محروم ہو جاتا ہے
01:41بلکہ بساوقات تو بہت گناہوں سمیت واپس آتا ہے
01:45لہٰذا حج ہے کیا حج اصل میں مخصوص ایام میں آپ نیت کرتے ہیں
01:53احرام پہنتے ہیں اور دو چیزوں کا نام حج ہے
01:56ایک میدان عرافات میں آپ خیرتے ہیں
02:00اسے وقوف عرافہ کہتے ہیں
02:02اور ایک دزو الحجہ کو آپ جا کے تواف کرتے ہیں
02:05جس کو تواف الزیارہ کہتے ہیں
02:06اگر دو کام آپ کر لیں تو حج آپ کا ہو گیا
02:09یعنی فرض ہیں اور ارکان ہیں
02:12باقی جو واجبات ہیں
02:13ان کی نہ کرنے کی بنا پر گناہگار تو ہوں گے
02:16لیکن یہ دو بڑی چیزیں
02:17حج کی فرضیت کے بارے میں
02:19اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں اشارت فرمایا
02:22وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَا إِلَيْهِ سَبِيلًا
02:28اور اللہ تعالیٰ کے لیے
02:31لوگوں پر حج فرض ہے
02:33ان لوگوں پر جو راستے کی استطاعت رکھتے ہیں
02:37اس کا مطبع جن کو سفر حج کی طاقت حاصل ہے
02:42جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں
02:43ان پر حج فرض ہو جاتا ہے
02:45تو اس کا خاص طور پر خیال لکھنا ہوگا
02:47اب وہ کیا شرائط ہیں
02:49وہ ایک مسلمان کو معلوم ہونی چاہیئے
02:50تو چند چیزیں میں آپ کی خدمت میں ذکر کرتا ہوں
02:53پہلی چیز تو ہے
02:54کہ مسلمان کا آقل ہونا
02:58دوسرا بالغ ہونا
02:59یعنی مسلمان ہونا تو شرطی ہے
03:01کافر تو کری نہیں سکتا
03:02دوسرا آقل ہونا پھر بالغ ہونا
03:04پاگل مجدون پر لازم نہیں
03:05اور اسی طرح نابالغ پر لازم نہیں ہوتا
03:08اس کے علاوہ پھر زادے رہ کا مالک ہونا
03:11زادے رہ کا مطبع یہ ہے
03:13کہ آپ کے فلائٹ کا کرایا
03:16پھر فلائٹ وغیرہ
03:17یہ جیسے گورنمنٹ کو آپ کو پیکج دیتی ہے
03:19یا پرائیویٹ حج کروانے والے پیکج دیتے ہیں
03:22اس تمام اس کے خراجات آپ کے پاس موجود ہوں
03:25اور اگر آپ گھر کے کفیل ہیں
03:27تو جب تک آپ غیر موجود رہیں گے
03:30گھر والوں کو نان نفقہ خرچ کے پیسے وغیرہ بھی آپ کے پاس ہوں
03:34تب آپ پر حج لازم ہوگا
03:36خواتین جو ہیں ان پر بھی
03:38اس طرح اتنا مال جمع ہو جائے
03:39تو حج لازم ہو جاتا ہے
03:41لیکن ان کے حج کی ادائیگی کیلئے شرط یہ ہے
03:44کہ ان کے ساتھ محرم ہونا چاہئے
03:46یہ آج کل ایک نیا قانون آپ دیکھیں گے
03:49کہ جی عورت بغیر محرم کی بھی حج کر سکتی ہے
03:51ذہن میں رکھیے گا
03:53کہ شریعت ہمارے نبی کی ہے
03:55کسی اور کی نہیں ہے
03:56لہذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
03:59نے واضح طور پر بیان فرمایا
04:01کہ جو عورت اللہ تبارک و تعالی
04:03اخر بھی دن پر ایمان رکھتی ہے
04:04وہ بغیر محرم کے
04:06تین دن سے زیادہ سفر اختیار نہ کرے
04:09جس کو فقہہ
04:12فاصلہ
04:13اپنے اندازے سے کہتے ہیں
04:14کہ کم از کم نائنٹی ٹو کلومیٹرز
04:16دور جانے کا ارادہ ہو
04:18تو عورت اگر تنہا سفر کرے گی
04:20تنہا کا مطلب بغیر محرم کے
04:22چاہے قافلے کے ساتھ جاری ہو
04:23یہ شرن جائز نہیں ہوتا
04:25ہاں بہت بوڑی خاتون اگر ہیں
04:27جو ضعیف ہو چکی ہیں
04:29اور غیر جاذب نظر ہیں
04:31ان کے لئے گنجائش نکل سکتی ہے
04:33کہ احکام میں نرمی اور آسانی ہوتی ہے
04:35باقی جوان عورت
04:36ادھیر عمر کی عورت
04:38جو دیکھنے میں بھی جاذب نظر
04:40ینگ نظر آتی ہے
04:40ان کے لئے شریعت اور پہ جانا جائز نہیں ہے
04:43اس لئے وہ محرم کا انتظار کریں
04:45اور عورت کے لئے
04:46حج کی فرضیت کے لئے
04:49جو رقم درکار ہے
04:50اس میں عورت کے لئے مزید آسانی یہ ہے
04:52کہ اتنا اس کے پاس مال جمع ہو جائے
04:55کہ وہ اپنا خرچ بھی اٹھا سکے
04:57اور محرم کے بھی اٹھا سکے
04:58جب اتنا جمع ہوگا
05:00اور باقی شرائط پائے جائیں گی
05:02تو اس پہ حج کی فرضیت کا حکم لگایا جائے گا
05:05اچھا یہ الگ بات ہے
05:06کہ عورت اپنا
05:08حج کا خرچہ دے
05:10شوہر اپنا دے
05:11لیکن عورت کے پاس اتنا مال جمع ہوگا
05:13تو اس پہ حج فرض ہوگا
05:14ورنہ نہیں ہوگا
05:16اسی طرح تندرست ہونا
05:17اور بینہ ہونا
05:19بینہ کا مطلب آنکھیں اس کی ہونی چاہیے
05:21نابینہ پہ حج فرض نہیں ہوتا
05:23تو گھر کے جس فرد میں
05:25یہ تمام شرائط جمع ہو جائیں
05:26کہ وہ حج کا خرچہ اٹھا سکتا ہو
05:29آقل بالغ مسلمان ہے
05:30تو اگر کفیل ہے
05:33تو پیسہ دے کے جا سکے
05:34تو اس پہ حج فرض ہو گیا
05:35اب اگر وہ تاخیر کرے گا
05:37تو گناہگار ہوگا
05:39اس لئے ہر شخص کو
05:40اپنا حساب و کتاب کرنا چاہیے
05:42بعض وقت بہو پہ حج فرض ہو رہا ہوتا ہے
05:44بیٹے پہ ہو رہا ہوتا ہے
05:45ماں باپ پہ نہیں
05:46بعض وقت والدہ پہ ہو رہا ہوتا ہے
05:48والد کے اوپر نہیں
05:48لیکن ہم چونکہ
05:50ان مسائل کو نہیں جانتے
05:52تو سال ہا سال
05:53اس کو ہم آگے پیچھے کرتے رہتے ہیں
05:54اور گناہگار ہوتے رہتے ہیں
05:56بلا عذر ایک سال کی تاخیر کرنا بھی گناہ ہے
05:59اس میں میں وعید آپ کو ارز کرتا ہوں
06:01تو حج کی بڑی فضیلت ہے
06:04اگر اللہ تعالیٰ موقع دے
06:05تو ضرور حج کریں
06:06اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
06:09کے اس فرمان کو ذہن میں رکھیں
06:11جو بخاری و مسلم
06:12بخاری کا فرمان ہے
06:13کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
06:15نے فرمایا
06:16کہ جس نے حج کیا
06:17اور فوش کلامی
06:19اور گناہ سے اپنے آپ کو روکا رکھا
06:21تو وہ گناہوں سے ایسا پاک و صاف ہو کر لوٹے گا
06:24جیسے آج ہی اپنی والدہ کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے
06:27یعنی اس کے تمام صغیرہ کبیرہ
06:30ظاہری بادنی گناہ معاف ہو جائیں گے
06:32اس لئے جب بھی آپ کے پاس
06:34یا آپ کے اندر یہ شرائط جمع ہو جائیں
06:36تو فوراں سے پیش تر ہمیں حج کرنا چاہیے
06:40اور دیکھیں
06:40جو حج نہ کر سکے
06:42بعض لوگ ہوتے ہیں
06:43سستی کرتے رہتے ہیں
06:45اچھا کر لوں گا
06:46اگلے سال اگلے سال اگلے سال
06:48ایک تو تاخیر کرنے میں گناہ
06:49اور پھر اچانک موت آجاتی ہے
06:51اور انسان دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے
06:54میرے سامنے کتنے لوگوں کا ایسا انتقال ہوا
06:56کہ حج کو وہ ٹالتے رہے
06:57اگلے سالوں پر اور اچانک موت آئی
06:59اور وہ قبر میں چلے گئے
07:01ترمیزی کی روایت ہے
07:02رحمت کونین صلی اللہ علیہ وسلم
07:04اشارت فرماتے ہیں
07:05کہ جو شخص ایسے زادے راہ
07:07اور سواری پر قادر ہو گیا
07:09جو اسے بیت اللہ تک پہنچا دے
07:11اور وہ پھر بھی حج نہ کرے
07:14اور مر جائے
07:15تو چاہے یہودی ہو کر مرے
07:17یا عیسائی ہو کر مرے
07:19تو آپ اندازہ کریں
07:20کتنا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم
07:21نے نرازگی کا اظہار فرمایا
07:23ابھی یاد رکھئے
07:24کہ جن میں یہ شرائع تو ہوں گی
07:26یہ کب دیکھی جائیں گے
07:28ہونا تو یہ چاہیے
07:30کہ حج کے ایام کے اندر ہوں
07:31حج کے ایام ہوتے ہیں
07:33جیسے شوال شروع ہوتا ہے
07:35میٹھے عید ختم ہوتی ہے
07:36یعنی رمضان کے بعد
07:37عید کے بعد اگلے دن سے ہی
07:39سمجھ لیں
07:40حج کے ایام سٹارٹ ہو جاتے ہیں
07:42پورا شوال
07:43پھر زیقد
07:44اور زل حجہ کے دس دن
07:46دو ماہ دس دن
07:47اس کا مطلب کیا ہے
07:48کہ اگر آپ نے شوال میں
07:50حج کے احرام کی نیت کر لی
07:51تو یہ آپ کا احرام ویلڈ مانا جائے گا
07:54یہ مخصوص ایام ہے
07:55لیکن اتنی جلدی تو خیر
07:56کوئی نہیں پہنتا
07:57لیکن یہ ہے ایام
07:58تو ویسے تو ان ایام کے اندر
08:01یہ ہمیں شرائط کسی شخص میں دیکھنے چاہیے
08:04لیکن فقہہ نے فرمایا
08:05کہ آپ کے علاقے سے
08:07آپ کے ملک سے
08:07جب قافل حج کے روانہ ہوں
08:09یا جیسے ہمارے ملک پاکستان
08:11یا دیگر جگہوں پر
08:12قرآن دازی ہوتی ہے
08:13کہ اب آپ
08:14اگر حج کے لیے جانا چاہتے ہیں
08:15قرآن دازی
08:16یہ جو ایام ہیں قرآن دازی
08:17کہ ان دنوں میں
08:19اگر کسی کے اندر یہ شرائط موجود ہوں گی
08:21تو یاد رکھیں
08:21کہ اس پہ حج فرض ہو جائے گا
08:23اور اس کو جانا ہوگا
08:24ایک بات یہاں
08:25زمین مزید یاد رکھئے
08:26کہ بعض اوقات
08:27یہ چیزیں ہمارے پاس موجود نہیں ہوتی
08:30اس کے باوجود
08:31اگر ہم حج کریں
08:32مثلا کسی نے ہمیں دے دیا
08:33پیسہ گئے چلو حج کر لو
08:35بعض اوقات کوئی ادارے سے
08:36آپ وابستہ ہوتے ہیں
08:37وہ آپ کو پیسہ دے دیتے ہیں
08:38تو ایسی صورت میں
08:40آپ جو حج کریں گے
08:41تو وہ چونکہ آپ پہ تو فرض نہیں ہوا
08:43ہونا نفل چاہیے
08:44تو وہ نفلی حج ہوگا
08:45لیکن میرا مشورہ یہ ہوگا
08:47کہ جو اس طرح
08:48خود زاد رہ پر قادر نہیں ہیں
08:50کوئی ان کو حج کروارا ہے
08:51یا اسی طرح
08:52افس فغرہ میں ہو جائے
08:53تو وہ نیت کر لیں
08:55فرض حج کی
08:56فقہہ نے فرمایا ہے
08:57کہ اگر کوئی کسی پہ حج فرض نہیں تھا
08:59لیکن موقع مل گیا ادائیگی کا
09:01اور فرض کی نیت سے ادا کر لے
09:02تو اس کا فرض ہی ادا ہوگا
09:04یعنی آئندہ زندگی میں
09:06اگر کبھی اس کو
09:07اللہ تعالیٰ مزید مال اتا فرماتا ہے
09:10جو حج کے لئے لازم ہے
09:11تو وہ
09:12پھر حج فرض نہیں ہوگا
09:13پھر دوبارہ آنے کی
09:14اس کو حاج دی نفل کرنا چاہے کر لے
09:16تو اس لئے میرا مشورہ ہے
09:18کہ آپ جب
09:19اگر کوئی ایسے بھائی بہن
09:20ہمارے جانا چاہتے ہیں
09:21جو کوئی اور ان کو کروارا ہے
09:23حج فرض نہیں
09:24تو فرض کی
09:25نیت سے ہی حج کریں
09:26تو انشاءاللہ
09:27ان کو برکات حاصل ہوگی
09:30جن بھائی بہنوں کے
09:31نام
09:32حج کے لئے
09:33قرآن دازی میں نکل آتے ہیں
09:35یا وہ پراویٹ طور پر
09:36حج کرنا چاہتے ہیں
09:37تو انہیں چند چیزیں
09:37ضرور اپنے ساتھ رکھنے چاہیے
09:40میں اس کی تھوڑی مختصر سی تفصیل
09:41آپ کو ذکر کر دیتا ہوں
09:42ایک تو موسم کے لحاظ سے
09:44کپڑے رکھیں آپ
09:45کچھ لباس ضرور ساتھ رکھیں
09:47میلے ہو جاتے ہیں
09:49احتلام بھی ہو جاتا ہے
09:50دیگر مسائل ہوتے ہیں
09:51احرام کی بھی دو چادنے رکھیں
09:53مرد دو سیٹ یعنی
09:55ایک احرام تو پہن کے جائیں گے
09:57آپ وہاں میلہ بھی ہو جاتا ہے
09:58کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
09:59کہ ناپاکی وغیرہ ہوتی ہے
10:00کہیں گر جاتا ہے
10:01تو آپ چادنے تبدیل کر سکتے ہیں
10:03سردی ہیں تو سردی کے
10:05گرمی ہیں تو گرمیوں کے کپڑے
10:06دوسرا ایک بڑا بیگ آپ لیں
10:08جس میں آپ تمام اپنی چیزیں
10:10اس میں ڈال سکیں
10:11یہ مطبلیگج ہوگا
10:13جو آپ جمع کرائیں گے
10:15اسی طرح پاسپورٹ ہے
10:17ٹکٹ چیک کر لیں
10:18اچھی طریقے سے
10:18اور ہیلتھ سرٹیفیکٹ وغیرہ
10:20یہ سب چیزیں آپ کے پاس
10:22ہونے چاہیں گے
10:22جانے سے پہلے
10:23اچھی طرح چیک کریں
10:24اور ایک چھوٹا بیگ لے لیں
10:26جن میں یہ چیزیں آپ ڈال کر
10:27انہیں اس کو گلے میں لٹکا سکیں
10:30مرد جو ہیں
10:31وہ احرام کی دو چادنے لیں گے
10:32جیسے میں نے بتایا
10:33دو سیٹ لے لیں
10:34اور میرا مشورہ ہے
10:35کہ تولیہ والا احرام لیجئے گا
10:36وہ کپڑے والا ہوتا ہے
10:37وہ ذرا گیلا ہو جائے
10:38تو خال سے چپک جاتا ہے
10:40اور جسم کی حیت ظاہر ہوتی ہے
10:41تولیہ والا ٹھیک رہتا ہے
10:43پسینہ بھی جذب رہتا ہے
10:44اور موٹا بھی ہوتا ہے
10:45ستر کی اچھی حفاظت ہو جاتی ہے
10:47ہوا میں زیادہ اڑتا بھی نہیں ہے
10:49لیکن بعض اوقات
10:50آپ جائیں گے
10:51دکانوں پہ لکھاؤ گا
10:52عورتوں کا احرام
10:53عورتوں کا کوئی احرام نہیں ہوتا
10:55عورتیں اپنے وہی سیلے ہوئے لباس میں نیت کریں گی
10:58یہ بیچنے کے چکر ہوتے ہیں
10:59بچیوں کو پتہ نہیں ہوتا
11:00خواتین کو
11:01ہماری بہنوں کو
11:02وہ لے کر وہ پہن لیتی ہیں
11:03سکارف ٹائپ ہوتا ہے
11:04چیرہ نظر آرہا ہے
11:05پورا نیچے تک وہ
11:06آپ کا
11:08ایک کپڑا ہوتا ہے
11:09اس کو احرام کہہ دیتے ہیں
11:10عورتوں کا کوئی احرام نہیں ہوتا
11:12خامقہ پیسہ خرش کرنے کی حاجت نہیں ہے
11:14جو آپ کے
11:15مطلب عام لباس ہے
11:16اسی میں آپ کریں
11:17باقی اور کیا احتیاط کرنی ہے
11:19وہ احرام کے میں
11:20زمن میں ارز کر دوں گا
11:22اس کے علاوہ
11:23ایک بیلٹ بان سکتا ہے
11:25مرد جو ہے
11:25یہ یاد رکھیں
11:26کہ مرد کو
11:27سلح و لباس پہننا منع ہوتا ہے
11:29لیکن یہ بیلٹ جو ہے
11:30وہ سلح و لباس کے اندر نہیں آتی
11:32ہمارے عرف میں
11:33کوئی بھی اس کو لباس نہیں کہتا
11:34لیکن پھر بھی
11:35آپ اس سے
11:37صرف احرام کو سنبھالنے کی نیت نہ کریں
11:39بلکہ قصد و ارادہ کریں
11:41کہ میں اس میں پیسے
11:41اپنے پاسپورٹ
11:42یا دیگر چیزیں رکھ لوں گا
11:44بیلٹ باندے میں
11:45کوئی حرج نہیں ہے
11:46اسی طریقے سے
11:47لاسٹک ہوتی
11:47اس کو لاسٹک
11:48یہ بھی کوئی ایسا نہیں ہوتی
11:50اگر آپ کو یہ گمان ہو
11:51جیسے بچے ہوتے نا
11:52ان کو
11:53کبھی یہ بیلٹ بھی نہیں سمال پاتے
11:55ان کو
11:55مطلب وہ لاسٹک کر کے
11:56باند دیں
11:57تو وہ
11:58بالکل احرام کو
11:59روک کے رکھیں گی
12:00ورنہ یہ سرک جاتا ہے
12:01اور پھر وہاں پر مسائل ہوتے ہیں
12:02کیونکہ ہر ایک کو
12:03احرام پہننے کی
12:04عادت نہیں ہوتی
12:06اپنے
12:06مسلح لے لیں
12:07تذبیر وغیرہ لے لیں
12:08جیسے بعد اوقات
12:09کسی جگہ خاص
12:11بیٹھنے کوئی جگہ
12:12نہ ملے تو آدمی
12:12وہ کر لے
12:13اس کے علاوہ
12:14اگر سردی وغیرہ ہے
12:15چادر لے لیں
12:16تکیہ لے لیں
12:17ویسے تو سب چیزیں
12:17تقریباً وہاں مل جاتی ہیں آپ کو
12:20پانی پینے کی بوتل
12:21ضرور ساتھ رکھیں
12:22کیونکہ بثا اوقات
12:23رش بہت ہوتا ہے
12:24آپ کو اس مقام تک جانا
12:25مشکل ہوتا ہے
12:26اپنے پاس بھر کے رکھیں
12:27وہ پینے میں
12:27آپ کو بڑی آسانی رہے گی
12:29اس کے علاوہ
12:29سیفٹی ریزر ہے
12:30یا مشین
12:31اپنے پاس رکھیں
12:32یہ یاد رکھیں
12:44یعنی احرام کی پابندی سے
12:46باہر نکلنے کا
12:46وقت نہ ہو
12:47اس سے پہلے
12:48اگر آپ کسی کو سر مونڈیں گے
12:49یا اپنا سر صاف کروائیں گے
12:50تو دم لازم ہوتا ہے
12:52دم کا مطلب
12:53بکرہ یا دمبا زباہ کرنا
12:54تو جب آپ بالکل
12:55جیسے آپ نے
12:56مثال کے طور پر
12:57عمرہ پورا کر لیا
12:58حلق کروانا ہے
12:59تو یہ آپ کو
13:00بڑا فائدہ دے گا
13:01ورنہ بہت زیادہ پیسے دینے پڑھتے ہیں
13:03وہاں پہ
13:03سو سو ریال
13:05کبھی اسی ریال لے رہے ہوتے ہیں
13:06اور جو پاکستان میں
13:07اس کو پاکستانی روپیز میں
13:09کنورٹ کر رہے ہیں
13:09تو کافی پیسہ بن جاتا ہے
13:10تو اپنے پاس رکھیں
13:12اور اپنے
13:12جو کافلے میں آپ کے ساتھ ہیں
13:14ان کا سر وغیرہ بھی آپ
13:15مون سکتے ہیں
13:16لیکن جب آپ احرام کی حالہ سے
13:18باہر ہونے لگیں
13:20اس کے علاوہ
13:22کوئی ایسی چیز لے لیں
13:23جس سے گرمی وغیرہ دور کر سکیں
13:25جیسے
13:26اسپریئر ہوتا ہے
13:27اسپریئر
13:28اس میں پانی ڈال کے
13:29تھنڈا پانی
13:29اگر آپ اسپریئر کریں
13:30تو چہرے پہ
13:31تھنڈا پانی آتا ہے
13:33کیونکہ ہوتنس بہت ہے
13:34جیسے بھی یہاں پہ
13:35ہوتنس ہو رہی ہے
13:36وہاں کی تو
13:36وہاں کا جلال برداشت کرنا
13:38بہت مشکل ہوتا ہے
13:39تو پھر وہ ہوا لگتی ہے
13:40تو تھنڈا ہو جاتا ہے آدمی
13:41آج کل وہ نیک فین بھی چل رہے ہیں
13:44وہ بھی
13:44لوگ آپ سے پوچھیں گے
13:46کہ یہ پہن سکتے ہیں
13:47کہ نہیں
13:47تو یہ گلے میں وہ آ جاتے ہیں
13:48یوں اسٹین ٹائپ ہوتا ہے
13:50اور پھر وہ اس میں
13:50دو فین لگے ہوتے ہیں
13:51وہ آپ کے چہرے پہ
13:52ہوا ڈالتے رہتے ہیں
13:54تو بعض ایسے ہوتے ہیں
13:55کہ جو
13:56مطلب کمزور ٹائپ کے ہوتے ہیں
13:58زیادہ
13:59وہ مشقت برداشت نہیں کر سکتے
14:01ان کے لئے کرنے میں
14:02کوئی حرج نہیں ہے
14:02لیکن اگر آپ
14:04مضبوط ہیں
14:05حالات کے مقابلہ کر سکتے ہیں
14:07تو پھر آپ
14:07اس طرح کی سہولیات سے
14:09تھوڑا سا اپنے آپ کو دور رکھیں
14:10اگر آپ برداشت کر سکتے ہیں
14:12جتنی مشقت زیادہ ہوگی
14:13یاد رکھیں
14:14اتنے درجات زیادہ
14:16خامخہ اپنے آپ کو
14:17تکلیف میں
14:17مطلب بھی نہ کریں
14:18لیکن جو اللہ تبارک و تعالی نے
14:20قدرت طور پر
14:21معاملات پیدا فرمائے
14:23ان کو فیس کرنا
14:24اور پھر یہ آپ کو
14:25زمانے رسول کے حج کا ایک مزہ
14:27اور اس کے ایک رنگ نظر آئے گا
14:29کہ دیکھیں اس زمانے میں
14:31اونٹوں پہ
14:32گدھوں پہ
14:32خچروں پہ
14:33سفر ہوتا تھا
14:34اور گرمی
14:35دھوپ
14:36کوئی آسانی ایسی نہیں تھی
14:37پانی کی قلت بھی
14:38وہ آتے تھے
14:39اور وہاں پہ
14:40ہچ کرتے تھے
14:40تو اس کا تھوڑا سا رنگ
14:41حاصل ہو جائے گا
14:42لیکن جیسے میں نے کہا
14:43کہ جو برداشت کر سکتا ہو
14:45جوش میں آکے گر آپ کر لیں
14:46اور بعد میں
14:47کوفت میں مبتلا ہوں
14:48پھر ماذا اللہ
14:49گرمی کو برا بھلا کہیں
14:50یہ ٹھیک نہیں ہوتا
14:52اس کے علاوہ
14:54تھوڑی سی گولیاں
14:55مقصوص چیزوں کے رکھ لیں
14:57جیسے موشن کی
14:57تھوڑی گولیاں رکھ لیں
14:59بلکٹر سے مشورہ کر کے
15:00اسی طرح نزلے کی ہیں
15:01بخار کی ہیں
15:03پین کی ہیں
15:04جسم میں درد کی ہیں
15:05سردرد کی گولیاں
15:06تھوڑی سی مشورہ کر کے رکھ لیں
15:07خانسی کا کوئی سیرپ
15:08کوئی گولیاں
15:09ٹیبلٹس وغیرہ رکھ لیں
15:10کیونکہ وہاں پہ
15:20مسائلِ حج پر
15:21کوئی کتاب
15:21اپنے پاس ضرور رکھیں
15:23ضرور کوئی اچھے
15:24مستند عالمِ دین
15:25مفتی صاحب کی کتاب
15:26اپنے پاس رکھیں
15:27تاکہ وہاں پہ
15:28آپ وقتاً فوقتاً
15:29اس کو پڑھ کر
15:30صحیح مسئلہ حاصل کر سکیں
15:32آپ جب وہاں جاتے ہیں
15:33ہم نے عام لوگوں کو دیکھا
15:35کوئی کتاب پاس نہیں ہوتی
15:36کوئی مشکل در پیش آئی
15:37لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں
15:39اور ایک سے ایک
15:40غلط مشورہ دینے والا
15:41موجود ہوتا ہے
15:42یہ خوف خدا بھی نہیں ہوتا
15:43کہ آپ غلط مشورہ دے کر
15:45غلط مسئلہ بتا کر
15:46اس سرزمین پہ گناہگار ہو رہے ہیں
15:48ہر شخص اپنے اپنی سوچ
15:49اور فکر کے مطابق
15:50بتا رہا ہوتا ہے
15:51آپ گناہگار ہوں گے
15:52آپ کا حج بھی
15:52ضائع بھی ہو سکتا ہے
15:53یاد رکھیں
15:54ایسی صورتحال بھی
15:55بعض اوقات ہو جاتی ہے
15:56تو حج اپنے کتاب
15:58اپنے پاس رکھیں
15:59اس کے علاوہ
16:01خوش الہان
16:02نات خانوں کی ناتیں
16:03آپ نے
16:03موبائل وغیرہ میں
16:05آپ اپلوڈ کر لیں
16:06تاکہ وہاں پہ
16:07آپ سنتے رہیں
16:08اس سے ذوق پیدا ہوتا ہے
16:09شوق پیدا ہوتا ہے
16:10اٹریکشن پیدا ہوتی ہے
16:12اور بہت ہی ضروری چیز
16:14جو زادہ راہ کے اندر میں
16:15شمار کرتا ہوں
16:17وہ ہے اپنی باطنی تربیت
16:19اگر آپ غسیلے ہیں
16:21تو غصہ برداشت کرنے کی
16:22ابھی سے عادت ڈالیں
16:23اگر آپ بے صبر ہیں
16:25صبر نہیں کر سکتے
16:27فوراں کوئی آپ کو
16:27نعمت نہیں ملتی
16:28کوئی آرام کی چیز نہیں ملتی
16:30تو آپ فوراں
16:31چچڑے پن میں
16:31مبتلہ ہو جاتے ہیں
16:32آپ لڑائی جھگڑا
16:34فتنہ فساد شروع کر دیتے ہیں
16:35اس عادت کو تبدیل کریں
16:37صبر کی عادت ڈالیں
16:38غصہ پینے کی عادت ڈالیں
16:40کیونکہ دیکھیں ابھی
16:41میں نے آپ کو
16:41حدیث بھی سنائی
16:42کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
16:44نے شاد فرمایا
16:45کہ جس نے حج کیا
16:46اور وہاں کوئی فہوش کام نہیں کیا
16:48اور گناہ نہیں کیا
16:49فسق و فجور نہیں کیا
16:50وہ گناہوں سے
16:51ایسا پاک و صاف ہو جائے گا
16:52جیسے آج ہی
16:53اپنی والدہ کے پیٹ سے پیدا ہوا
16:54اس لئے باطنی تربیت
16:56بہت ضروری ہے
16:57میں نے وہاں دیکھا ہے
16:58ماں بہن کی گھلیاں بک رہے ہوتے
16:59گریبان پکڑ رہے ہوتے
17:01کس پر
17:01بوٹی نہیں ملی
17:02ہمیں آرام نہیں ملا
17:03فلان چیز بس دیر سے کیوں آگئی
17:06فلان چیز کیوں ہو گئی
17:07وہاں پہ آپ آرام کے لئے نہیں جا رہے
17:09آسائش کے لئے نہیں جا رہے
17:10سکون کے لئے نہیں جا رہے
17:12اللہ کی رضا کے لئے جا رہے
17:13ایک مجرم کی حیثت سے ہمیں جانا چاہیے
17:15اللہ تعالیٰ سے دعا ہے
17:17کہ رب کریم جو باتیں ہم نے سنی
17:19اسے ذہن میں محفظ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
17:21آمین
17:22وآخر دعوانا
17:23ان الحمد للہ رب العالمين
17:36وَالنِعْمَتَ لَكَ وَالْمُلْقِ
Comments

Recommended