خاکِ گور از مَرد می یابَد شرَف
تا نہد بر گورِ او دل روی و کف
قبر کی مٹی مردِ کامل سے عزت و شَرَف پاتی ہے،
تبھی تو بہت سے دل اس پر چہرے اور ہتھیلیاں مَلتے ہیں.
خاکِ او ہم سیرتِ جان می شوَد
سُرمۂ چشمِ عزیزان می شوَد
اس قبر کی مٹی صاحبِ قبر کی روح جیسی پاکیزہ بن جاتی ہے،
اچھے لوگوں کی آنکھوں کا سُرمہ بن جاتی ہے.