گاندربل: جموں کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع اور جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس بیان کے مطابق مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر عمل کرتے ہوئے، گاندربل اور کنگن علاقوں میں 59 مقامات پر تلاشی مہم چلائی گئی جن کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت کاری، فنڈنگ اور فروغ دینے میں ملوث ہیں۔‘‘ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران ڈیجیٹل آلات کے علاوہ مجرمانہ مواد قبضے میں لے لیا ہے تاہم اس بارے میں سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Be the first to comment