عزت ایسا جذبہ ہے جو سب کے دل میں جگہ بناتا ہے، لیکن اصل حق اُسی کو ملتا ہے جو دوسروں کو بھی عزت دیتا ہے۔ ہم روزمرہ زندگی میں دیکھتے ہیں کہ جو شخص دوسروں کی عزت اور احترام کرتا ہے، اُسے بھی ہر محفل اور ہر دل میں عزت و مقام ملتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے بھی ہمیشہ لوگوں کا احترام کیا، چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے، امیر ہوں یا غریب۔ قرآن کریم نے بھی انسانوں کی یکساں عزت کا درس دیا ہے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے: > "جو دوسروں کی عزت کرتا ہے، اللہ پاک اسے عزت بخشتا ہے۔" لہٰذا! ہمیں چاہیے کہ نہ کبھی کسی کو حقیر سمجھیں اور نہ دل آزاری کریں، کیونکہ عزت کا صلہ صرف عزت بانٹنے والے ہی کو ملتا ہے۔ آئیں، آج عہد کریں کہ سب کو عزت اور احترام دیں گے، تاکہ خود بھی اصل عزت کے حقدار بن سکیں۔ ❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️