Civilization and culture of Islamic Spain | اسلامی ہسپانیہ کی تہذیب اور ثقافت

  • last month
Civilization and culture of Islamic Spain
اندلسی مسلمانوں نے یورپ کو ایک نئی تہذیب سے متعارف کروایا اِسلام کی آمد سے قبل یورپ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ختم نہ ہوتے تھے سیوریج کا گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں ہر سُو بکھرا رہتا تھا
عموماً لوگ مہینہ بھر نہاتے نہ تھے اور کوئی ہفتے میں ایک آدھ بار نہا لے تو اُس کے مسلمان ہونے کا شک کیا جاتا تھا لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہ تھا پورے یورپ میں ہسپتالوں کا وُجود ہی نہ تھا خطرناک بیماریوں کا علاج جادُو، ٹونے اور عملیات کے ذریعے کیا جاتا تھا
لوگ توہمات کے اِس قدر رسیا تھے کہ معالج کی بجائے عامل کی طرف رُجوع کرنے میں ہی عافیت سمجھتے تھے کھانے اور پہناوے میں نفاست کا فقدان تھا علمی حالت سب سے بڑھ کر قابلِ رحم تھی لاکھوں کی آبادی کے شہروں میں گنتی کے چند پادریوں کے سوا کوئی لکھنا پڑھنا نہیں جانتا تھا
مسلمانوں نے یورپ کو ایک فکرِ تازہ سے رُوشناس کیا زندگی کے نئے اَسالیب عملی طور پر اُن کے سامنے رکھے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہسپانیہ کی زندگی کی کایا ہی پلٹ دی تہذیب و تمدن کا گہوارہ اِسلامی ہسپانیہ یورپ بھر کے لیے رشکِ فلک بنا

Recommended