ً مٹن ہانڈی دم بریانی اشیا: بکرے کا گوشت آدھا کلو باسمتی چاول ١ کلو بناسپتی ، آئل آدھا کپ پیاز ١ عدد ٹماٹر ٢ عدد ادرک،لہسن، ہری مرچ پسی ہوئی ٢ کھانے کے چمچ سبز الائچی ٨ عدد ذردہ رنگ ١ چمچ پسی ہوئی لال مرچ ١ کھانے کا چمچ یلدی آدھا چمچ نمک حسبِ ذائقہ دہی ١ کپ املی کا پانی ١ کب پسہ ہوا سوکھا دھنیہ ١ چمچ ترکیب: باسمتی چاول کو ایک گھنٹہ بھگونے کے بعد ایک اُبال دے کر چھان لیں ۔ بکرے کے گوشت کو بھی ادرک لہسن کی پیسٹ ڈال کر جب تک اُبالیں جب تک گوشت گل نا جائے ۔ مٹی کی ہانڈی میں گھی ، پیاز، ٹماٹر، دہی ، املی کا پانی اور دیگر مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اب اس میں پہلے سے اُبلا ہوا گوشت ڈال کر مذید اچھی طرح بھون لیں اب اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر زردہ رنگ ڈال کر ہانڈی کے ڈھکن کو آٹے کی مدد سے اچھی طرح بند کر دیں تاکہ بھاپ باہر نا آسکے ۔ ١٠ تا ١٥ منٹ تک ہانڈی کر دم پر رکھنے کے بعد اُتار لیں اور مزیدار دم مٹن بریانی کے ذائقہ سے لطف اُٹھائیں ۔ مزید مزیدار ریسپی ، بیوٹی اور ہیلدی ٹپس کیلئے ہمارے چینل کو لائک اور سب سکرائیب کریں اور اس ویڈیو کے بارے میں اپنے کمنٹس بھی دیں ۔