زِکا وائرس، کب کیا ہوا؟

  • 8 years ago
ایک سال پہلے برازیل کی شمالی ریاست باہیا میں طبی کارکنوں کو کچھ ایسے مریض ملے جن کے جسم پر سرخ نشانات تھے۔ پہلے یہ خدشہ ہوا کہ یہ کوئی ڈینگی کی نئی قسم ہے، لیکن بعد میں تحقیق کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ افریقہ کا ایک غیر معروف وائرس زِکا ہے۔
ایک سال کے بعد یہ بیماری کئی دیگر میونسپلٹیوں میں بھی پھیل گئی۔ کچھ مہینوں کے بعد یہ پتہ چلا کہ اس وائرس اور بچوں میں مائیکروسیفالیکی کی بیماری کے بڑھنے میں کوئی تعلق ہے۔