پی آئی اے میں ہڑتال،گولیاں چلیں، دو ہلاک

  • 8 years ago
کراچی میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کے دوران آج فائرنگ کے نتیجے میں دو ملازم ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین صحافیوں سمیت ايک درجن کے قریب افراد رینجرز کے مبينہ تشدد کے نتيجے میں زخمی ہو گئے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر پی آئی اے کے ملازمین نے فضائی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا تھا