Surah Qurish Ki Barkat Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
کھانا کھانے کے بعد 3مرتبہ سورہ قریش پڑھنے کے فائدے
ایک دفعہ پڑھے گا تو اگرکھانے کے اندرزہربھی ملا ہوگا تو وہ اثر نہیں کرے گا۔ کھانا فوڈ پوائزن نہیں بنے گااوروہ کھانا بیماری نہیں بنے گا، صحت بنے گا۔وہ کھانا اُسے گناہوں کی طرف مائل نہیں کرے گا۔نیکی کاذریعہ بنے گا۔
اورجو دوسری دفعہ سورہ قریش پڑھے گا اللہ پاک جل شانہ اس کو ایسا دسترخوان سدا دیتا رہے گا ، بہترین، اچھے سے اچھا عطا فرماتے رہیں گے ظاہر ہے روزی سکھی ہوگی تو دسترخوان اچھا ہوگا ۔
اور جو تیسری مرتبہ سورہ قریش پڑھے گا اللہ اس کی سات نسلوں کو بھی لاجواب کھانے دسترخوان رزق دیتے رہیں گے ۔
جو کھانے کے بعد 3بارسورہ قریش پڑھے گااللہ پاک اس کھانے کوبیماری نہیں بنائیں گے ، وہ کھانا بیماری نہیں بنے گا، وہ کھانا تکلیف نہیں بنے گا، وہ کھانا بدہضمی یاکولیسٹرول یا شوگریا بلڈپریشریا کیا کچھ نہیں بنے گا۔ وہ کھانا ہیپاٹائٹس، کینسرنہیں بنے گا۔ وہ کھانا گردے کی پتھری، دل کے وال بند کرنے کاذریعہ نہیں بنے گا، یقین کے ساتھ۔ جو 3دفعہ سورہ قریش پڑھے گا کھانے کے بعد۔ حتیٰ کہ اگرکھانے میں زہر ملاہوگا تو وہ زہراس پراثرنہیں کرے گا۔
سورہ قریش یقین کے ساتھ پڑھتا تھا اوریقین انسان کو فرش سے عرش پرلے جاتا ہے اوربے یقینی انسان کو عرش سے فرش پرگرادیتی ہے۔ سوچیں جس کو سورہ قریش پریہ یقین مل کہ کھانے کے بعد میں سورہ قریش پڑھوں گا، ڈکارآنے سے پہلے پہلے اللہ جل شانہ مجھے صحت بھی دے گا اور اس کے زہریلے نظام سے بچائے گا، اس کی چھوت سے بچائے گا، اس کے اندرجوفنگس ہے، بیکٹریاہے ، جو وائرس ہے ، اوراس کے جو اندرجو اَن دیکھی آفت، اَن دیکھا طوفان، اَن دیکھانظام، کوئی تکلیف ہے اللہ بچائے گا۔ سوچیں یقین ہوگا تو یہ ہوگا۔ اگریقین نہیں ہوگا تو پڑھنا ہی بھول جائے گا۔ پڑھے گا ہی نہیں۔ اگریقین ہوگا تویادنہیں ہوگا تو یاد کرے گا۔
سورہ قریش کے پڑھنے والوں کو تواللہ فاقوں سے بچاتا ہے، غربت سے بچاتا ہے، تنگدستی سے بچاتاہے۔ اوراللہ بیماریوں سے بچاتا ہے اور زہروں سے بچاتا ہے اورمیں ایک زہربتاؤں آپ کو ۔ آج کل جو کھادکے نام پہ ، آلودگی کے نام پہ، غذاؤں میں ، فنگس کے نام پہ اورعجیب وغریب اوراندازکے نام پہ، پانی کے زہریلانظام سے اللہ سورہ قریش سے بچائے گا۔