Aye Watan Aanch na Aanay den ge by Mehdi Hassan (Rare patriotic Song)

  • 9 years ago
آج ۱۳ جون نامور گلوکار شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی تیسری برسی ہے، مہدی حسن خان صاحب کی فنّی صلاحیتوں سے کس کو انکار ہو سکتا ہے جو انہوں نے فلمی گانوں اور غزلوں میں منوائیں، لیکن ریڈیو پاکستان کراچی و لاہور کے اس گلوکار نے ارضِ وطن کے لیے کئی قومی نغمات بھی گائے ،خاص طور پر جنگِ ستمبر میں ان کے ۳ قومی نغمات ’’اپنی جاں نذر کروں‘‘ ، ’’خطۂ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام‘‘ اور ’’اب فتح مبیں ہے‘‘ نے پورے ملک میں جذبۂ حب الوطنی کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، مہدی حسن خان کے بہت سے قومی نغمات بہترین شاعری، موسیقی اور پرسوز آواز کے باوجود نایاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ شاید اس جانب توجہ کا نہ ہونا تھا یا پھر کوئی سوچی سمجھی ’’سازش‘‘ ۔۔۔ یہی ھال دیگر فنکاروں کے گائے گئے قومی نغمات کا بھی ہے، مہدی حسن کا ایک بھولا بسرا نغمہ جس میں ارضِ وطن سے وعدہ اور پرجوش جذبات کا اظہار بھی ہے آپ سب کی نذر

Recommended