Qaboliyat Ki Ghari Hakeem Tariq Mehmood Chughtai Ubqari

  • 9 years ago
قبولیت کی گھڑی
میرا رب کبھی لیلتہ القدرکے نام، کبھی جمعتہ المبارک کی اس ساعت کے نام پہ جو ہرجمعے ہوتی ہے اوراس میں جو دعامانگو قبول ہوتی ہے۔ کبھی میرا کریم آقاشب جمعہ کے نام پہ ۔ ہرولی کوولایت شب جمعہ کے بغیرنہیں ملی۔ شب جمعہ جس کے دوسرا دن جمعہ ہوتا ہے۔ جمعرات کی شام۔ یہ جودرمیانی رات ہے، قبولیت کی، محبوبیت کی، ۔ ملنے کی رات ہے۔ عطاؤں کی رات ہے۔
جمعے کے دن ایک ساعت ایسی ہوتی ہے جب امام خطبہ پڑھتا ہے اور دوخطبوں کے درمیاں امام وقف کرتا ہے، بیٹھتا ہے ۔ اس وقت ہاتھ اُٹھانا ضروری نہیں۔ دل ہی دل میں دُعا مانگنایہ قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے۔
جمعے کے دن عصرکی نماز کے بعد قبولیت کی گھڑی۔ جمعے کے دن مغرب کی نماز ، کونسا وقت جب موذن اللہ اکبر کہے یہ قبولیت کی گھڑی ہے۔
مدینے والے ﷺ نے فرمایا جب نماز کیلئے صفیں درست ہورہی ہوں اس وقت جو دعامانگی جائے دعائیں قبول ہوتی ہیں یہ قبولیت کی گھڑی ہے۔
ایک قبولیت کی گھڑی اوربھی ہے جو بیٹیوں کو پیارکی نگاہ سے دیکھے بوجھ کی نظرسے نہ دیکھے۔ اللہ پاک فرماتے ہیں تونے جتنی دفعہ بیٹیوں کو رحمت کی نظرسے دیکھا تھا اتنی دفعہ تجھ سے جہنم کی آگ تم سے دُورکرتا گیا تھا۔

Recommended