بسم اللہ الرحمن الرحیم روزنامہ ”سعادت “ کی78ویں جلد کا آغاز
اللہ اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فضل و کرم سے روزنامہ ”سعادت“ کی78ویں جلد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔”سعادت“ کے ان 77سالوں میں نصف صدی سے زائد کی کٹھن‘ صبر آزما‘ طویل مسافتیں شامل ہیں۔ انہی سالوں میں آگ و خون کے دریا بہنے کے بعد دنیا کے خطے پر اللہ اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آئی۔”سعادت“ کو اس امر پر فخر ہے کہ اس نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز1937ءمیں حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی خواہش پر اس وقت کیا جب برصغیر میں ہندو¶ں اور غیر مسلموں کا ذرائع ابلاغ پر مکمل قبضہ تھا اوروہ مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا منفی اور لغو پراپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے تھے اور برصغیر کو ایک علیحدہ وطن پاکستان کے نام سے حاصل کرنے سے باز رکھنے کے لئے اسلام دشمن طاقتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھیں۔ ان حالات میں مسلمانوں کے صرف اس وقت دو تین اخبار تھے جو مسلمانوں کے خیالات اور احساسات کی ترجمانی کر رہے تھے لیکن شمالی ہندوستان کے علاقہ میں مسلمانوں کا کوئی قابل ذکر اخبار نہ تھا۔ ان کٹھن حالات میں حضرت امام بخش ناسخ سیفیؒ مرحوم نے شمالی ہندوستان کے قدیم ترین قصبہ کمالیہ سے 27اگست1937ءمیں ہفتہ وار ”سعادت“ کے نام سے مسلم صحافت کا باقاعدہ آغاز کیا۔اور آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ سعاد ت اخبار اپنے مشن پر قائم و دائم ہے۔۔۔۔اللہ پاک اس ادارے کو حاسدین اور شر پسند عناصر سے محفوظ رکھے۔۔آمین۔۔۔۔۔ایڈیٹر۔۔۔۔توفیق الرحمن سیفی ۔۔فرزند ۔۔۔بانی سعادت(حضرت امام بخش ناسخ سیفیؒ)