فھم قرآن کورس ناظرین اس حقیقت کا کوئ بھی انکار نہیں کرسکتا کہ کسی بھی زبان کو سمجھنےکے لے اس زبان کی گرائمر کاسمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔اور قرآنِ مجید چونکہ عربی زبان میں نازل ہوا اس لے قرآن مجید کو سمجھنے کے لے عربی گرائمر کا سمجھنا بھی ضروری ہوگا۔ پوری دنیامیں قرآن مجید کو سمجھنے کے حوالے سے ہر زبان میں محنت ہو رہی ہےمیں گزشتہ تقریبا ۳ سال سے درس قرآن اردو زبان میں دے رہا تھا میں نے سوچا کیوں نا میں بھی اُن لوگوں کے لے [جو اردو زبان جانتے ہیں] جوکسی مکتب یا مدرسے نہیں جا سکتے ایسا کورس تیار کروں جسکو وہ گھر بیٹھے پڑھِیں اور وہ بھی قرآن مجید کا لفظی ترجمہ سمجھ سکیں ،لیکن یہ بات زہن میں رکھتے ہوے کہ کہیں کسی جگہ کوئ شبہ ہو تو خود سے اسکا مقصد سمجھنے کی ہر گز کوشش نہ کی جاےء بلکہ جید علماء سے رجوع کریں کہ علم سمندر ہے جسے نے بھی اس میں عقل چلایا گمراہ ہوا۔اس کاوش کا مقصد قرآن مجید کی نشرواشاعت ہے ۔خود بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور دوستوں کو بھی اس کورس کی طرف متوجہ کریں تاکہ اس کورس سے لوگ زیادہ زیادہ فائدہ اٹھائیں نوٹ ہر سبق کے آخرمیں اکسرسائزز excercises دی جائیں گی پہ غور کیا جاےء اور اس کی پریکٹس کی جاےء امید ہے کہ اس سے ضرور قرآن مجیدکے لفظی ترجمے پہ عبور حاصل ہو جاےء گا انشاءاللّٰہ مجھے اور میرے اساتذہ کو دعاوں میں یاد رکھیں[شکریہ]