Bachay Ko Ghuti Dana Ki Ahmeet - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
بچے کوگھٹی دینے کی اہمیت
گھٹی شہدکی یاکھجورکی دیں ایک دو دفعہ بچے کوگھٹی دینے کیلئے میں ہسپتال گیا۔ وہ کہنے لگے بچہ چھوٹا سا ہے اس کو کچھ نہیں دینا۔ آقا ﷺ نے فرمایا دیا گھٹی دو تو دینی ہے بس ۔ طبیب اعظم ، کائنات کے سب سے بڑے سائنسدان ، کائنات کے سب سے بڑے سکالر، کائنات کے سب سے بڑے دانشور محمد ﷺنے فرمایا کہ اس کوگھٹی دو توبات ختم ہوگئی۔
کیوں فرمایا کہ نیک آدمی سے گھٹی دلواوں۔۔۔زندگی کے اس پراثرات ہوتے ہیں۔ میرے والد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے پڑوس میں ایک خاندان رہتا تھا۔اس خاندان میں بچے سے لیکربوڑھے تک اورمرد سے لیکرخواتین تک، ہرکوئی گالیاں دیتا ہے، خوشی میں گالیاں، غصے میں گالیاں، ناراضگی میں گالیاں، ایک دفعہ آواز دی بیٹی کو اوردوسری دفعہ آواز دینے سے پہلے گندی گالی۔ اتنا منہ پکا ہوگیا میں سوچنے لگا کیوں ہے یہ چیز؟ میں اس بات پرتحقیق میں لگارہا اور تحقیق کے بعد جس نتیجے پرپہنچا وہ عرض کررہا ہوں ایک دفعہ میں ان کے درمیان بیٹھا تھا کہ کہنے لگے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو دیکھنے کے لیے جب کوئی آتا ہے تواس کو گالی بھی دیتے ہیں اور پیسے بھی رکھ دیتے ہیں۔ گالی پہلی گھٹی میں پڑ گئی۔ اس گھٹی کو کبھی عام نہ سمجھیے گا۔ گھٹی کوئی طاقتور چیز ہے