Muslaman aur Momin Kis ko Kehta Hai - Hakeem Tariq Mehmood
  • 9 years ago
مسلمان اور مومن کسے کہتے ہیں۔۔۔؟
اللہ جل شانہ نے اسلام کوعافیت کانظام دیا ہے۔ مسلمان کوسلامتی والا اوررحمت والا بنایا ہے۔ ایسا شخص جس کے ساتھ سلامتی ہو۔ ایسا شخص جو سلامتی کوپائے، ایسا شخص جس کے ساتھ سلامتی چلے۔ ایسا شخص جوسلامتی کوچلائے۔ خیرکو، سلامتی کو، عافیت کو ، مسلمان اُسے کہتے ہیں۔ جس کے بولوں سے ، جس کے قلم سے ، جس کے قدم سے، سلامتی چلے۔ مخلوق خدا کیلئے خیریں ہو،ں عافیتیں ہوں۔ اسے مسلمان کہتے ہیں۔
اورمومن اُسے کہتے ہیں جس کے ذریعے امن آئے ،جوامن کوپاچکا ، جوامن میں آچکا اُسے مومن کہتے ہیں۔ اور جسکے ذریعے امن پھیلے، امن آئے ، اُس کے قلم سے ، اُس کے قدم سے، اُس کی سوچوں سے ، اُس کے گمان سے ، اُس کے وجدان سے ، امن آئے وہ مومن ہے۔ اگرمیری ذات امن نہیں دے رہی توشاید میں مومن تو ہی مگرمیرا ایمان کمزورہے۔
سرورکونین ﷺ جب تشریف لائے میرے آقاکی تشریف آوری سے پہلے امن نہیں تھا، سلامتی نہیں تھی۔ جب آپ تشریف لائے تو امن بھی آیا اورسلامتی بھی آئی۔ اس لیے آپ ﷺ کی عظیم اورمبارک والدہ محترمہ کا نام آمنہ تھا۔ آمنہ بھی امن سے ہے اورسلامتی سے ہے۔ آپ کی جودائی محترمہ تھی اس کانام شفاء تھا اورجس دائی محترمہ حضرت سعدیہ حلیمہؓ نے آپ کوپالا تھا ان کے نام سے حلم بھی ہے اورسعادت بھی ہے وہ بھی امن ہے۔
Recommended